بیجنگ (جانب منزل نیوز) ذیشان علی کا خلائی مشن آخری نہیں، مستقبل میں مزید مشترکہ مشن بھی ہوں گے۔پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے خلائی مشن کو پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور چین کے مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔
ذیشان علی کا کہنا ہے کہ خلاء میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت کے دوران بہترین ہم آہنگی، دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے۔
انہوں نے پاک چین دوستی کو سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ذیشان علی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن میں صرف ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے، پوری قوم کی امیدیں اور فخر ان کے ساتھ ہیں۔





