دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جدید AI اسسٹنٹ میرا کا افتتاح کردیا۔
میرا کے ذریعے شہری، رہائشی اور وزیٹرز گھر بیٹھے۔
پاسپورٹ اور ایمریٹس آئی ڈی کی تجدید کروا سکیں گے۔
فیملی اور ملازمین کے رہائشی ویزوں کے معاملات نمٹا سکیں گے۔
بچوں کی ویکسینیشن اور ڈاکٹرز کی اپائنٹمنٹ بک کرسکیں گے۔
اسکول کے نتائج، حاضری اور امتحانی شیڈول معلوم کرسکیں گے۔
کاروباری افراد ورک پرمٹس اور ملازمین کے کنٹریکٹس کی تجدید کراسکیں گے۔
اس جدید سہولت کا پہلا مرحلہ مارچ 2027 میں شروع ہوگا، جبکہ سال کے اختتام تک مزید سرکاری خدمات بھی شامل کردی جائیں گی۔
ایک چیٹ، بے شمار سہولیات، متحدہ عرب امارات نے AI ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکاری خدمات کو عوام کی انگلیوں تک پہنچانے کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا۔




