شارجہ (جانب منزل نیوز) بچوں کی ڈیجیٹل دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے شارجہ کی چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ ویڈیو گیم خریدتے وقت صرف عمر کی درجہ بندی (Age Rating) پر انحصار نہ کریں بلکہ گیم کے مواد اور بچوں کی ذہنی و جذباتی کیفیت کو بھی مدنظر رکھیں۔
ادارے کے مطابق والدین گیم خریدنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے خود سے یہ تین سوالات ضرور کریں:
کیا گیم بچے کی ثقافت، روایات اور شناخت کا احترام کرتی ہے؟
کیا گیم مثبت رویوں کو فروغ دیتی ہے یا تشدد اور نامناسب برتاؤ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے؟
کیا بچہ گیم میں موجود خوفناک، پریشان کن یا حساس مناظر کو سمجھنے اور ان کے اثرات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟
چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ بچوں کے ساتھ آن لائن مواد پر کھل کر بات کریں، تاکہ وہ خود بھی مناسب اور نامناسب مواد میں فرق کرنا سیکھ سکیں۔
ڈیجیٹل دور میں بچوں کی حفاظت صرف نگرانی نہیں، درست رہنمائی بھی ہے





