اسلام آباد (جانب منزل نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیری کرکٹر سفیان مقیم کی شاندار کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے سپوت نے ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کا فخر بڑھاتے رہے ہیں، سفیان مقیم کی شاندار پرفارمنس اُن عناصر کے لیے بھی بھرپور جواب ہے جو کشمیریوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔
مشال ملک نے سفیان مقیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کامیابی پر بے حد فخر ہے۔




