پیر, نومبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لاہور قلندرز اور ای اے کے شریک بانی جیف برٹن کا تاریخی اشتراک، کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر

نومبر 23, 2026
لاہور قلندرز اور ای اے کے شریک بانی جیف برٹن کا تاریخی اشتراک، کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کے روایتی انداز کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے لاہور قلندرز نے ایک اہم پیش رفت کرلی، الیکٹرانک آرٹس (EA) کے شریک بانی جیف برٹن نے ثمین رانا اور عاطف رانا کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی، جس کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی شناخت اور جانچ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت کرکٹ فریڈم نامی ایپلی کیشن پر خواہشمند کھلاڑی اپنی پرفارمنس ویڈیوز اپ لوڈ کرسکیں گے، جدید ویڈیو اسکیننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان ویڈیوز کا مقررہ معیار پر جائزہ لیا جائے گا، جبکہ شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹرائلز کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈیجیٹل جدت کے امتزاج سے ٹیلنٹ کی تلاش کو جغرافیائی حدود سے آزاد بنانے کی کوشش کی جائے گی، اس پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اور خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 سال سے ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت ان کا مشن رہا ہے، نئی شراکت داری اس مشن کو مزید وسعت دے گی اور ایسے کھلاڑیوں تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوگی جنہیں روایتی طریقوں سے آگے آنے کا موقع نہیں ملتا۔
جیف برٹن نے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ فریڈم میں انہیں غیر معمولی صلاحیت نظر آتی ہے اور یہ ای اے کے بعد ان کے کیریئر کے سب سے بڑے مواقع میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں کرکٹ صرف دیکھنے کا کھیل نہیں بلکہ لوگوں کی براہ راست شرکت، مقابلے اور ڈیجیٹل کمیونٹی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔
شراکت داری کرکٹ میں ٹیکنالوجی کے نئے استعمال، ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر تلاش اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی عمانی وزیر تجارت سے ملاقات، ویزا مسائل کے حل، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

Next Post

کراچی کنگز کا اسپن پاور کارڈ، انگلینڈ کے مایہ ناز لیگ اسپنر عادل رشید کی پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ

Related Posts

یو اے ای میں قومی خوشیوں کا شاندار تحفہ، دبئی کے سرکاری ملازمین کو پانچ روزہ تعطیلات مل گئیں
Uncategorized

یو اے ای میں قومی خوشیوں کا شاندار تحفہ، دبئی کے سرکاری ملازمین کو پانچ روزہ تعطیلات مل گئیں

نومبر 17, 2026
دبئی میں بنگلہ دیشی فوٹوگرافر کا عالمی اعزاز، ایک تصویر نے 7 لاکھ 34 ہزار درہم جتوا دیے
Uncategorized

دبئی میں بنگلہ دیشی فوٹوگرافر کا عالمی اعزاز، ایک تصویر نے 7 لاکھ 34 ہزار درہم جتوا دیے

نومبر 12, 2026
185سالہ روسی بینکنگ دیو کا مستقبل پر بڑا داؤ، سبر 12 نومبر کو نئی ٹیکنالوجی حکمت عملی سے پردہ اٹھائے گا
Uncategorized

185سالہ روسی بینکنگ دیو کا مستقبل پر بڑا داؤ، سبر 12 نومبر کو نئی ٹیکنالوجی حکمت عملی سے پردہ اٹھائے گا

نومبر 9, 2026
کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ
Uncategorized

کلبوں میں جنسی استحصال کا الزام، کراچی سے دبئی جانیوالی 3 خواتین آف لوڈ

اکتوبر 10, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved