ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی میں ٹریفک جام سے نجات کے لیے 1.3 ارب درہم کا میگا منصوبہ، انتظار 12 منٹ سے کم ہوکر صرف 90 سیکنڈ رہ جائے گا

نومبر 21, 2026
دبئی میں ٹریفک جام سے نجات کے لیے 1.3 ارب درہم کا میگا منصوبہ، انتظار 12 منٹ سے کم ہوکر صرف 90 سیکنڈ رہ جائے گا

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو طویل انتظار سے نجات دلانے کے لیے 1.3 ارب درہم سے زائد کے بڑے روڈ انفراسٹرکچر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے اطراف ٹریفک کا نظام جدید خطوط پر استوار ہوجائے گا۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر راؤنڈ اباؤٹ اور المستقبل اسٹریٹ کی توسیع کے ان منصوبوں سے مصروف ترین چوراہے پر گاڑیوں کا انتظار تقریباً 12 منٹ سے کم ہوکر صرف 90 سیکنڈ رہنے کی توقع ہے۔
منصوبے کے تحت 696 ملین درہم سے زائد کی لاگت سے پانچ نئے پل تعمیر کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی لمبائی 5 ہزار میٹر ہے، جبکہ 633 ملین درہم کے دوسرے منصوبے میں المستقبل اسٹریٹ کو توسیع دے کر دونوں اطراف تین سے چار لینز تک بڑھایا جارہا ہے۔
RTA کے مطابق المستقبل اسٹریٹ منصوبے پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ تین نئے ٹنلز فروری 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ مجموعی منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا اور سڑک کی گنجائش میں 33 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
نئے انفراسٹرکچر سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، ون سینٹرل، دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور بزنس بے کے درمیان سفری رابطے مزید بہتر ہوں گے۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں سے 5 لاکھ سے زائد رہائشیوں اور وزیٹرز کو فائدہ پہنچے گا، جبکہ عالمی نمائشوں اور بڑے ایونٹس کے دوران ٹریفک دباؤ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
دبئی کا یہ میگا منصوبہ جدید شہری سہولیات، اسمارٹ ٹرانسپورٹ اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو کا گول بھی النصر کو شکست سے نہ بچا سکا، پنالٹی مس ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

Related Posts

منی پور میں مبینہ ملاوٹ شدہ شراب نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
تازہ ترین

منی پور میں مبینہ ملاوٹ شدہ شراب نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

نومبر 21, 2026
مشینوں کی ذہانت، عوام کی آسانی، دبئی میں مصنوعی ذہانت سے حکومتی خدمات کی نئی تشکیل
تازہ ترین

مشینوں کی ذہانت، عوام کی آسانی، دبئی میں مصنوعی ذہانت سے حکومتی خدمات کی نئی تشکیل

نومبر 21, 2026
یو اے ای کے اسکولوں میں ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے بڑی سہولت، امتحان میں موبائل فون، پانی اور اسنیکس ساتھ رکھنے کی اجازت
تازہ ترین

یو اے ای کے اسکولوں میں ذیابیطس کے شکار بچوں کے لیے بڑی سہولت، امتحان میں موبائل فون، پانی اور اسنیکس ساتھ رکھنے کی اجازت

نومبر 21, 2026
ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے
تازہ ترین

ابوظہبی میں دنیا کا منفرد تخلیقی محلہ بنانے کا منصوبہ، چھت پر سنیما اور فنونِ لطیفہ کے رنگ بکھریں گے

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved