ہفتہ, نومبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

کرسٹیانو رونالڈو کا گول بھی النصر کو شکست سے نہ بچا سکا، پنالٹی مس ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

نومبر 21, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کا گول بھی النصر کو شکست سے نہ بچا سکا، پنالٹی مس ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

ریاض (جانب منزل نیوز) سعودی پرو لیگ کے اہم مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کو الاہلی کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، رونالڈو نے شاندار گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم چند منٹ بعد پنالٹی ضائع ہونے پر ان کے چہرے پر مایوسی نمایاں ہوگئی اور وہ جذبات پر قابو پاتے دکھائی نہ دیے۔
مقابلے کے 14ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کرکے النصر کو برتری دلائی۔ یہ ان کے شاندار کیریئر کا 986واں گول تھا، تاہم صرف چار منٹ بعد انہیں پنالٹی پر گول کرنے کا سنہری موقع ملا لیکن ان کا شاٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگیا۔
اس پنالٹی مس ہونے کے ساتھ رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ النصر میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ لیگ کے مسلسل دو میچز میں پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے۔
دوسری جانب الاہلی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے گیلینو کے گول سے مقابلہ برابر کیا، بعد ازاں ایوان ٹونی نے پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ راجر ایبانیز نے تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔
شکست کے باوجود رونالڈو اپنے کیریئر کے 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کے مزید قریب آگئے ہیں، انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے اب صرف 14 گول درکار ہیں۔
اس شکست کے بعد النصر 28 پوائنٹس کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ الاہلی 24 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

منی پور میں مبینہ ملاوٹ شدہ شراب نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد کی حالت تشویشناک، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Next Post

دبئی میں ٹریفک جام سے نجات کے لیے 1.3 ارب درہم کا میگا منصوبہ، انتظار 12 منٹ سے کم ہوکر صرف 90 سیکنڈ رہ جائے گا

Related Posts

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا
پاکستان

پی ایس ایل 12 کے لیے نیا ٹیلنٹ مشن، دی پنڈیز نے نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا

نومبر 21, 2026
بلوچستان کی ترقی، عوامی سہولیات اور امن و استحکام پر اعلیٰ سطحی مشاورت
پاکستان

بلوچستان کی ترقی، عوامی سہولیات اور امن و استحکام پر اعلیٰ سطحی مشاورت

نومبر 21, 2026
مشعال حسین ملک کا مصدق ملک سے دوٹوک سوال، یاسین ملک اور کشمیری قیادت کا معاملہ بھارتی دورے میں کیوں نظرانداز ہوا؟
پاکستان

مشعال حسین ملک کا مصدق ملک سے دوٹوک سوال، یاسین ملک اور کشمیری قیادت کا معاملہ بھارتی دورے میں کیوں نظرانداز ہوا؟

نومبر 21, 2026
سوشل میڈیا پر شہرت کا شوق مہنگا پڑ گیا، شہریوں کو تنگ کرنے کے الزام میں پرینک اسٹار میاں آصف گرفتار
پاکستان

سوشل میڈیا پر شہرت کا شوق مہنگا پڑ گیا، شہریوں کو تنگ کرنے کے الزام میں پرینک اسٹار میاں آصف گرفتار

نومبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved