دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کینسر کے مریضوں کی مدد اور علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے 325 ملین درہم (32 کروڑ 50 لاکھ درہم) کے بڑے فلاحی منصوبے ’سیڈ آف ہوپ‘ (Seed of Hope) کا افتتاح کردیا۔
یہ مہم دبئی ہیلتھ کے زیرِ اہتمام اور الجلیلا فاؤنڈیشن کی قیادت میں شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے مستقل مالی معاونت فراہم کرنا اور انہیں علاج تک رسائی میں سہولت دینا ہے۔
مہم اپریل 2027 تک جاری رہے گی، جس کے تحت افراد اور اداروں کو فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور عطیات دینے کے مختلف مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
شیخ حمدان نے دبئی فیوچر ویک 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں انسان اور اس کی فلاح و بہبود کو مرکزیت دینا حکومتوں اور اداروں کی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے۔
دبئی ہیلتھ کی قیادت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مریضوں اور ان کے خاندانوں کو علاج کے دوران مسلسل سہولت، مالی معاونت اور امید فراہم کرنا ہے۔
دبئی فیوچر ویک میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد ماہرین، سرمایہ کار، اختراع کار، پالیسی ساز اور کاروباری شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔





