بدھ, نومبر 18, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیاسی میدان میں لفظی وار تیز، خواجہ آصف کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب، 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی بھی کٹہرے میں آگئی

نومبر 18, 2026
سیاسی میدان میں لفظی وار تیز، خواجہ آصف کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب، 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی بھی کٹہرے میں آگئی

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آپ کے ہاتھ صاف ہیں؟ کیا آپ دوسروں کو لیکچر دینے اور دھمکیاں دینے کا حق رکھتے ہیں؟
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو سسٹم ری سیٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن کوئی بھی نظام عوامی تائید کے بغیر تبدیل نہیں ہوسکتا۔ سیاست دانوں کا احتساب کوئی نئی بات نہیں اور کوئی بھی سیاست دان احتساب سے بالاتر نہیں۔
وزیر دفاع نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ہے؟ کیا کراچی کی حالت ایسی ہے کہ دنیا اس پر رشک کرتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی 2022 سے حکومتی معاملات میں شراکت دار ہیں، تو پھر حکومتی فیصلوں کے فائدے کس کے حصے میں اور نقصانات کی ذمہ داری کس پر آتی ہے؟
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکمرانی کسی کی اجارہ داری یا میراث نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے۔ 25 کروڑ عوام کو حکمرانی میں شرکت اور اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے۔ سسٹم ری سیٹ پر پارلیمان میں بحث کے ساتھ عوامی رائے کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

70 فیصد حکومت پیپلز پارٹی کی، پھر بلاول لاتعلقی کیوں ظاہر کررہے ہیں، طلال چوہدری کا بلاول بھٹو پر سیاسی حملہ

Next Post

ریڈیو پاکستان حملہ کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

Related Posts

دبئی میں انسانیت کی خدمت کا تاریخی قدم، شیخ حمدان کا کینسر مریضوں کے لیے 32 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا فلاحی منصوبہ
تازہ ترین

اوورسیز پاکستانیز

ریڈیو پاکستان حملہ کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

نومبر 18, 2026
70 فیصد حکومت پیپلز پارٹی کی، پھر بلاول لاتعلقی کیوں ظاہر کررہے ہیں، طلال چوہدری کا بلاول بھٹو پر سیاسی حملہ
پاکستان

70 فیصد حکومت پیپلز پارٹی کی، پھر بلاول لاتعلقی کیوں ظاہر کررہے ہیں، طلال چوہدری کا بلاول بھٹو پر سیاسی حملہ

نومبر 18, 2026
ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت اسے واپس لے آئی، نواز شریف کا بڑا سیاسی و معاشی بیان
پاکستان

ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت اسے واپس لے آئی، نواز شریف کا بڑا سیاسی و معاشی بیان

نومبر 18, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved