بدھ, نومبر 18, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لندن کی زمین کے نیچے چھپی ڈاک کی دنیا، 76 سال تک خودکار ٹرینوں کا حیرت انگیز سفر

نومبر 18, 2026
لندن کی زمین کے نیچے چھپی ڈاک کی دنیا، 76 سال تک خودکار ٹرینوں کا حیرت انگیز سفر

لندن (جانب منزل نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی مصروف سڑکوں کے تقریباً 70 فٹ نیچے ایک ایسا منفرد ریلوے نظام موجود تھا، جہاں مسافروں کے بجائے خطوط اور پارسلز کو منزل تک پہنچانے کے لیے چھوٹی خودکار برقی ٹرینیں چلتی تھیں۔ میل ریل کے نام سے معروف یہ نظام اپنی نوعیت کا ایک تاریخی اور تکنیکی شاہکار تھا۔

1913 میں لندن کی سڑکوں پر بڑھتے ٹریفک اور دھند کے باعث ڈاک کی ترسیل میں تاخیر سے بچنے کے لیے اس منصوبے کی منظوری دی گئی، پہلی جنگِ عظیم کے باعث تعمیراتی کام متاثر ہوا، تاہم دسمبر 1927 میں اس ریلوے نظام نے باقاعدہ خدمات کا آغاز کیا۔

تقریباً ساڑھے چھ میل طویل زیرِ زمین سرنگ مغربی لندن کے پیڈنگٹن سے مشرقی لندن کے وائٹ چیپل تک ڈاک پہنچانے کا ذریعہ بنی، جہاں خودکار ٹرینیں روزانہ لاکھوں خطوط کی ترسیل انجام دیتی تھیں۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران انہی سرنگوں میں برٹش میوزیم کے قیمتی نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی جگہ فراہم کی گئی، جس نے اس تاریخی نیٹ ورک کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

76 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد بڑھتے اخراجات اور جدید ڈاک نظام کے باعث مئی 2003 میں میل ریل کو بند کردیا گیا، تاہم 2017 میں دی پوسٹل میوزیم نے اس تاریخی زیرِ زمین نظام کا ایک حصہ سیاحوں کے لیے کھول دیا، جہاں آج بھی چھوٹی ٹرینوں میں سفر کرتے ہوئے لندن کی تاریخ، انجینئرنگ اور ڈاک کے ایک حیرت انگیز دور کو قریب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ٹرمپ، شی اور پیوٹن ایک ہی اجلاس میں، ایپک سربراہی اجلاس کے اہم سفارتی منظرنامے پر دنیا کی نظریں

Next Post

نشرہ سندھو کی گھومتی گیندوں کا جادو، آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

Related Posts

سیاسی میدان میں لفظی وار تیز، خواجہ آصف کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب، 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی بھی کٹہرے میں آگئی
پاکستان

سیاسی میدان میں لفظی وار تیز، خواجہ آصف کا بلاول بھٹو کو کرارا جواب، 18 سالہ سندھ حکومت کی کارکردگی بھی کٹہرے میں آگئی

نومبر 18, 2026
70 فیصد حکومت پیپلز پارٹی کی، پھر بلاول لاتعلقی کیوں ظاہر کررہے ہیں، طلال چوہدری کا بلاول بھٹو پر سیاسی حملہ
پاکستان

70 فیصد حکومت پیپلز پارٹی کی، پھر بلاول لاتعلقی کیوں ظاہر کررہے ہیں، طلال چوہدری کا بلاول بھٹو پر سیاسی حملہ

نومبر 18, 2026
ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت اسے واپس لے آئی، نواز شریف کا بڑا سیاسی و معاشی بیان
پاکستان

ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت اسے واپس لے آئی، نواز شریف کا بڑا سیاسی و معاشی بیان

نومبر 18, 2026
جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹم سے لیس فتح-3 طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب تجربے سے راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور اسٹرائیک رینج میں مزید اضافہ ہوگا، آئی ایس پی آر

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved