چین (جانب منزل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر شینزن پہنچ گئے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ نے ایئرپورٹ پر خود ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا، جسے سیاسی مبصرین غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ایپک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تینوں ممالک اس ملاقات کی پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں۔
ایپک کا 33 واں سربراہی اجلاس آج سے چین کے شہر شینزن میں شروع ہو رہا ہے، جو کل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کا مرکزی عنوان ’’مشترکہ خوشحالی کے لیے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر‘‘ رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں ایشیا پیسیفک خطے کے 21 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کر رہے ہیں، جن میں چین، امریکہ، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کینیڈا، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔





