منگل, نومبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عجمان میں کتابوں کی سب سے بڑی سیل، صرف 2 درہم میں ملیں گی کتابیں، 5 لاکھ سے زائد کتب کی نمائش کا اعلان

نومبر 17, 2026
عجمان میں کتابوں کی سب سے بڑی سیل، صرف 2 درہم میں ملیں گی کتابیں، 5 لاکھ سے زائد کتب کی نمائش کا اعلان

عجمان (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں علم و ادب کے دلدادہ افراد کے لیے خوشیوں بھری خبر سامنے آگئی۔ عجمان میں دنیا کے معروف بگ بیڈ وولف بک فیئر کی واپسی ہو رہی ہے، جہاں کتابیں صرف 2 درہم سے خریدنے کا موقع ملے گا۔
شاندار کتابی میلہ 24 نومبر سے یکم دسمبر 2026 تک ایمریٹس ہال، الجرف 2 عجمان میں جاری رہے گا۔ آٹھ روزہ نمائش میں 5 لاکھ سے زائد کتابیں پیش کی جائیں گی، جبکہ منتخب کتابوں پر 90 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
اس مرتبہ قارئین کے لیے 10 ہزار سے زائد مختلف عنوانات دستیاب ہوں گے، جن میں ناولز، بچوں کی کہانیاں، سائنس، تاریخ، سوانح عمری، تھرلرز اور سیلف ہیلپ سمیت متعدد موضوعات شامل ہیں۔
کتابوں کے شوقین افراد کے لیے ایک خاص پیشکش کے تحت ہیری پوٹر سیریز کی مکمل باکسڈ کلیکشن 1,265 درہم کے بجائے صرف 200 درہم میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح ڈائری آف اے وِمپی کڈ کی 12 کتابوں کا سیٹ 544 درہم کے بجائے 200 درہم میں خریدا جا سکے گا۔
رجسٹرڈ ممبران کے لیے منتخب کتابوں کی قیمت صرف 2 درہم سے شروع ہوگی، تاہم اس پیشکش کے تحت فی خریدار زیادہ سے زیادہ دو کتابیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔
عجمان کے محکمہ سیاحت، ثقافت و میڈیا اور شارجہ بک اتھارٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والا یہ میلہ مطالعے کے فروغ اور نئی نسل میں کتابوں سے محبت پیدا کرنے کے لیے ایک اہم ثقافتی سرگرمی ثابت ہوگا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

متحدہ عرب امارات کا بے روزگار ملازمین کے لیے شاندار ریلیف، 28 ہزار افراد کو 25 کروڑ درہم کی مالی امداد

Next Post

ذیابیطس صرف شوگر نہیں، جسم کے اہم اعضا کے لیے خاموش خطرہ! دل، گردے، آنکھیں اور دماغ بھی متاثر ہوسکتے ہیں

Related Posts

پنجاب کی ترقی کا سفر تیز، مریم نواز سے اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اہم ملاقات
تازہ ترین

پنجاب کی ترقی کا سفر تیز، مریم نواز سے اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اہم ملاقات

نومبر 17, 2026
ایک ارب ڈالر کی فضائی اڑان! اتحاد ایئرویز طیاروں کو نیا روپ دینے اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کے لیے تیار
تازہ ترین

ایک ارب ڈالر کی فضائی اڑان! اتحاد ایئرویز طیاروں کو نیا روپ دینے اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کے لیے تیار

نومبر 17, 2026
ایکشن، ڈانس اور فٹنس کے لیے مشہور ٹائیگر شروف کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا،1 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی نے نئی ہلچل مچا دی
تازہ ترین

ایکشن، ڈانس اور فٹنس کے لیے مشہور ٹائیگر شروف کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا،1 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی نے نئی ہلچل مچا دی

نومبر 17, 2026
دبئی اپنے سیکیورٹی گارڈز کو کبھی نہیں بھولتا،اہلکاروں کے حقوق کا تحفظ، شکایات کے فوری اندراج اور بہترین خدمات پر انعامات دینے کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
تازہ ترین

دبئی اپنے سیکیورٹی گارڈز کو کبھی نہیں بھولتا،اہلکاروں کے حقوق کا تحفظ، شکایات کے فوری اندراج اور بہترین خدمات پر انعامات دینے کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا

نومبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved