دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں شیخ راشد روڈ پر ابوظہبی کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے عارضی ڈائیورژن کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے ٹریفک انتظامات کے تحت بر دبئی کے علاقے عود میثاء روڈ کے قریب ایگزٹ 56A کی سست رفتار لین متاثر ہوگی۔
آر ٹی اے کے مطابق الغرہود برج سے دبئی ہیلتھ کیئر سٹی جانے والے ڈرائیورز متبادل راستے کے طور پر ریاض اسٹریٹ استعمال کریں۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر عارضی ٹریفک سائنز اور سمت بتانے والے بورڈز پر عمل کریں اور ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔





