منگل, نومبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بچپن کے پہلے بلے سے 100ویں بین الاقوامی سنچری تک، سچن کے یادگار کرکٹ سفر کی داستان میوزیم میں محفوظ، اہلخانہ بھی تقریب میں شریک

نومبر 17, 2026
بچپن کے پہلے بلے سے 100ویں بین الاقوامی سنچری تک، سچن کے یادگار کرکٹ سفر کی داستان میوزیم میں محفوظ، اہلخانہ بھی تقریب میں شریک

ممبئی (جانب منزل نیوز) بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی خدمات اور شاندار کیریئر کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کردیا گیا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (MCA) نے شرد پوار کرکٹ میوزیم میں سچن ٹنڈولکر کے نام سے خصوصی سیکشن ’’بیٹوگرافی‘‘ کا افتتاح کردیا۔
اس منفرد نمائش میں سچن ٹنڈولکر کے کرکٹ کیریئر کے 25 یادگار بلے رکھے گئے ہیں، جو ان کے بچپن سے عالمی شہرت اور 100ویں بین الاقوامی سنچری تک کے ناقابلِ فراموش سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔
تقریب میں سچن ٹنڈولکر کے ہمراہ ان کی اہلیہ انجلی، بیٹے ارجن، بیٹی سارہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ سچن نے تاریخی بلوں کی نمائش کا جائزہ لیا اور اہلِ خانہ کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔
نمائش میں ان کا بچپن میں تحفے میں ملنے والا پہلا بلا، کشمیر سے لایا گیا یادگاری بلا اور 100ویں بین الاقوامی سنچری بنانے کے لیے استعمال ہونے والا بلا بھی شامل ہے۔
ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اجنکیا نائیک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن نے اس نمائش کو ممبئی کے ایک عام لڑکے کے عالمی کرکٹ کے عظیم ستارے بننے کے سفر کا شاندار خراجِ تحسین قرار دیا۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے محض 15 سال کی عمر میں 1988 میں ممبئی کی جانب سے رنجی ٹرافی میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وہ 24 سال تک بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

انٹرنیشنل اولیو کونسل میں پاکستان کی باضابطہ شمولیت کا جشن، گارڈن آف پیس میں پاکستانی زیتون کا پودا لگا دیا گیا، زرعی ترقی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے امکانات روشن

Next Post

کرکٹ کے میدان سے سفارت کاری تک! سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات، خصوصی دستخط شدہ کرکٹ بیٹ کا تحفہ بھی پیش کردیا

Related Posts

پنجاب کی ترقی کا سفر تیز، مریم نواز سے اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اہم ملاقات
تازہ ترین

پنجاب کی ترقی کا سفر تیز، مریم نواز سے اسپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اہم ملاقات

نومبر 17, 2026
ایک ارب ڈالر کی فضائی اڑان! اتحاد ایئرویز طیاروں کو نیا روپ دینے اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کے لیے تیار
تازہ ترین

ایک ارب ڈالر کی فضائی اڑان! اتحاد ایئرویز طیاروں کو نیا روپ دینے اور دنیا بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کے لیے تیار

نومبر 17, 2026
ایکشن، ڈانس اور فٹنس کے لیے مشہور ٹائیگر شروف کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا،1 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی نے نئی ہلچل مچا دی
تازہ ترین

ایکشن، ڈانس اور فٹنس کے لیے مشہور ٹائیگر شروف کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا،1 ماہ بعد سوشل میڈیا پر واپسی نے نئی ہلچل مچا دی

نومبر 17, 2026
دبئی اپنے سیکیورٹی گارڈز کو کبھی نہیں بھولتا،اہلکاروں کے حقوق کا تحفظ، شکایات کے فوری اندراج اور بہترین خدمات پر انعامات دینے کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا
تازہ ترین

دبئی اپنے سیکیورٹی گارڈز کو کبھی نہیں بھولتا،اہلکاروں کے حقوق کا تحفظ، شکایات کے فوری اندراج اور بہترین خدمات پر انعامات دینے کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا

نومبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved