شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عامر حسن کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا۔
پاکستانی کاروباری برادری کی جانب سے اس تقرری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ کونسل کے اراکین نے عامر حسن کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
عامر حسن پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ پاکستانی کاروباری برادری کو مستحکم بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری شخصیات کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم رہے ہیں۔
کونسل کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ عامر حسن کی عبوری قیادت میں پاکستانی کاروباری برادری کے لیے تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، شارجہ کی کاروباری کمیونٹی کے ساتھ روابط مزید مضبوط ہوں گے اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کو وسعت ملے گی۔





