جمعہ, نومبر 6, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گلوبل ولیج دبئی کا زبردست سرپرائز، ایک ٹکٹ پر دو دن کی تفریح مفت

نومبر 5, 2026
گلوبل ولیج دبئی کا زبردست سرپرائز، ایک ٹکٹ پر دو دن کی تفریح مفت

دبئی ( جانب منزل نیوز) گلوبل ولیج دبئی آنے والوں کے لیے خوشخبری، ایک ٹکٹ پر دو دن کی سیر اور تفریح کا سنہری موقع مل گیا۔ 6 نومبر کو گلوبل ولیج کا دورہ کرنے والے مہمان 7 نومبر کو مفت داخلے سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری خصوصی پیشکش کے تحت 6 نومبر کا ٹکٹ خریدنے والے افراد اگلے روز مفت انٹری ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، تاہم اس سہولت سے صرف 3 ہزار 100 افراد مستفید ہوں گے۔ مفت ٹکٹ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔
6 نومبر کا داخلہ ٹکٹ محفوظ رکھنا ہوگا۔ 7 نومبر کو گیٹ آف دی ورلڈ پر قائم انفارمیشن بوتھ پر ٹکٹ دکھا کر مفت داخلے کا ٹکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹکٹ صرف 7 نومبر کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔
گلوبل ولیج میں 6 سے 10 نومبر تک دیوالی کی پانچ روزہ تقریبات بھی جاری رہیں گی، جہاں ثقافتی پرفارمنس، روایتی موسیقی، رنگا رنگ میلہ، خریداری اور خاندانی تفریح مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔
6 نومبر کو جنوبی ایشیائی روایتی موسیقی کی محفل ’’بیٹھک‘‘ سجائی جائے گی، جبکہ 7 نومبر کو دلچسپ کھیلوں اور انعامات جیتنے کے مواقع میلے کی رونق بڑھائیں گے۔
8 نومبر کو رات 8 بجے 600 ڈرونز پر مشتمل شاندار فضائی مظاہرہ اور خصوصی دیوالی لائٹ شو بھی پیش کیا جائے گا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی میں ایس سی کیو اربن بازار کی رونقیں، مقامی کاروبار اور خاندان ایک چھت تلے جمع

Next Post

العزور کے ساحل پر لگژری رہائش کا شاہکار، لوریویا کلیکشن کا پہلا منصوبہ متعارف

Related Posts

جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا
تازہ ترین

جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا

نومبر 6, 2026
پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ
تازہ ترین

پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ

نومبر 6, 2026
دبئی میں اپنی چھت کی تلاش آسان ہونے لگی، کرایہ داروں کا گھر خریدنے کی جانب بڑھتا رجحان
تازہ ترین

دبئی میں اپنی چھت کی تلاش آسان ہونے لگی، کرایہ داروں کا گھر خریدنے کی جانب بڑھتا رجحان

نومبر 6, 2026
ارمیلا ماتونڈکر کا کلاسک انداز میں جلوہ، 77 سال پرانے گیت نے مداحوں کو ماضی کے سنہری دور میں پہنچا دیا
تازہ ترین

ارمیلا ماتونڈکر کا کلاسک انداز میں جلوہ، 77 سال پرانے گیت نے مداحوں کو ماضی کے سنہری دور میں پہنچا دیا

نومبر 6, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved