بدھ, نومبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دہلی کے اسکول میں 9 سالہ طالبہ کی اچانک موت

نومبر 4, 2026
دہلی کے اسکول میں 9 سالہ طالبہ کی اچانک موت

نئی دہلی (جانب منزل نیوز) بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نجی اسکول میں 9 سالہ طالبہ کی اچانک موت نے ہنگامی طبی سہولیات اور اسکولوں میں حفاظتی انتظامات پر سوالات کھڑے کردیے۔
مایور وہار فیز 2 کے لوولی ہیریٹیج اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ کھیل کے پیریڈ کے بعد کلاس روم میں واپس آئی، جہاں چند لمحوں بعد اچانک زمین پر گر پڑی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق طالبہ کے اچانک گرنے پر استاد نے اسے اٹھا کر کرسی پر بٹھانے کی کوشش کی، تاہم بچی بے ہوش دکھائی دی۔ بعد ازاں اسے اسکول سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید طبی امداد کے لیے ملک اسپتال، نرمان وہار لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔
اسکول کی پرنسپل بھاونا ملک کے مطابق طالبہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا اور اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ دوسری جانب اہل خانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ بچی کو بے ہوش ہونے کے فوراً بعد سی پی آر کیوں نہیں دی گئی اور اسکول میں ہنگامی طبی انتظامات کس حد تک مؤثر تھے
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ حکام کے مطابق طالبہ کی موت کی حتمی وجہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوگی۔ واقعے نے تعلیمی اداروں میں ابتدائی طبی امداد، سی پی آر کی تربیت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

شارجہ میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی پرچم کشائی، حب الوطنی کے رنگ نمایاں

Related Posts

شارجہ میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی پرچم کشائی، حب الوطنی کے رنگ نمایاں
تازہ ترین

شارجہ میں پامیر پرائیویٹ اسکول کی پرچم کشائی، حب الوطنی کے رنگ نمایاں

نومبر 4, 2026
سعودی عرب کی سیاحت میں شاندار پیش رفت، 6 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد
تازہ ترین

سعودی عرب کی سیاحت میں شاندار پیش رفت، 6 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد

نومبر 4, 2026
شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز
تازہ ترین

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز

نومبر 4, 2026
شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار
تازہ ترین

شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار

نومبر 4, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved