بدھ, نومبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار

نومبر 4, 2026
شارجہ میں کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کا منفرد انداز، قومی پرچم لہرا کر امارات سے محبت کا اظہار

شارجہ (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے فلیگ ڈے کے موقع پر کراچی اسٹار ریسٹورنٹ، مويلح شارجہ کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر امارات سے والہانہ محبت، وفاداری اور یکجہتی کا خوبصورت اظہار کیا گیا۔ تقریب میں معروف سوشل میڈیا شخصیت پاور آف شارجہ کی خصوصی موجودگی نے رونقیں دوبالا کردیں۔
ریسٹورنٹ کے مالک شاہد خان بنگش نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس عظیم ملک نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کو امن، تحفظ، عزت اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اماراتی پرچم صرف ایک قومی علامت نہیں بلکہ اتحاد، قومی تشخص، وفاداری اور روشن مستقبل کی امیدوں کا عکاس ہے۔ فلیگ ڈے اماراتی قیادت سے محبت، ملک سے وفاداری اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو تازہ کرنے کا دن ہے۔
شاہد خان بنگش کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام نے ملک کو ترقی، امن اور خوشحالی کی ایک مثالی منزل بنایا ہے۔ ہم امارات کی سلامتی، استحکام اور مزید ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اسٹار ریسٹورنٹ کی جانب سے قومی پرچم لہرانا اس عظیم ملک سے محبت اور اس کی جانب سے فراہم کردہ بے شمار مواقع پر اظہارِ تشکر کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔
تقریب میں پاور آف شارجہ کی شرکت بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز رہی۔ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو فلیگ ڈے کی دلی مبارکباد پیش کی گئی اور امارات کے روشن مستقبل، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

دبئی میں فلیگ ڈے کی پروقار تقریب، سفارتی شخصیات کی بھرپور شرکت

Next Post

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز

Related Posts

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز
تازہ ترین

شارجہ میں کتابوں کا عالمی میلہ سج گیا ، 126 ممالک سے 17 لاکھ کتابیں توجہ کا مرکز

نومبر 4, 2026
دبئی میں فلیگ ڈے کی پروقار تقریب، سفارتی شخصیات کی بھرپور شرکت
متحدہ عرب امارات

دبئی میں فلیگ ڈے کی پروقار تقریب، سفارتی شخصیات کی بھرپور شرکت

نومبر 4, 2026
دبئی کے پولو میدان میں مہران کی دھوم، سبسڈری ٹرافی جیت لی
تازہ ترین

دبئی کے پولو میدان میں مہران کی دھوم، سبسڈری ٹرافی جیت لی

نومبر 4, 2026
شاہ رخ خان کے گھر منت سے بالی ووڈ تک، ایڈ شیرن کی فلم ’کنگ‘ میں انٹری
تازہ ترین

شاہ رخ خان کے گھر منت سے بالی ووڈ تک، ایڈ شیرن کی فلم ’کنگ‘ میں انٹری

نومبر 4, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved