اتوار, نومبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی اسکیم ناکام ہونے کا انکشاف

نومبر 1, 2026
تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نئی اسکیم ناکام ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متعارف کروائی جانے والی اسکیم ناکام ہونے کا انکشاف ہوا ہے، نئی آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750 دکانداروں نے فائدہ اٹھایا جس پر ایف بی آر نے اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹیلرز کی اسکیم سے صرف 220 نئے دکاندار ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ریٹیلرز کی ٹیکس اسکیم سے 50 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا مگر حکومت کو ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مشکلات کا سامنا ہے، نئی آسان رجسٹریشن اسکیم کے تحت اب تک صرف 1750 دکانداروں نے فائدہ اٹھایا۔

ایف بی آر ملک میں ری ٹیل شعبے کے 36 لاکھ ممکنہ نان فائلرز کی نشاندہی کرچکا ہے، ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر کا مارکیٹوں کی جیوٹیگنگ کا منصوبہ ہے، ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔

نان فائلرز کو پہلے ماہ 10 ہزار، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، تیسرے ماہ نان فائلز کو 50 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

مہندی کی تقریب میں ہلاکتوں پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو پر مقدمہ

Next Post

مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف یورپ بھر میں مظاہرے

Related Posts

دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے شیخ حمدان کے 3 بڑے اقدامات
تازہ ترین

دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے شیخ حمدان کے 3 بڑے اقدامات

نومبر 1, 2026
عمان میں شوریٰ کونسل کے قوانین مزید سخت، حکومتی احتساب کا دائرہ وسیع
تازہ ترین

عمان میں شوریٰ کونسل کے قوانین مزید سخت، حکومتی احتساب کا دائرہ وسیع

نومبر 1, 2026
کینیڈا میں حادثہ  ، پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
دنیا

کینیڈا میں حادثہ ، پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

نومبر 1, 2026
پاکستانی شہریوں کے لیے قطر کا 30 روزہ ویزا آن ارائیول
تازہ ترین

پاکستانی شہریوں کے لیے قطر کا 30 روزہ ویزا آن ارائیول

نومبر 1, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved