جمعہ, اکتوبر 30, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home متحدہ عرب امارات

دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 30, 2026
دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی نے حکومتی جدت اور جدید انتظامی نظام کے میدان میں ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی نے دی اکنامک ٹائمز ہیومن کیپیٹل ایوارڈز مینا 2026 ہمیں ایکسیلنس اِن ایچ آر ڈیٹا اینالیٹکس کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ دبئی امارت کا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے جسے اس مخصوص کیٹیگری میں گولڈ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ادارے کو یہ ایوارڈ اس کے جدید گورنمنٹ ورک فورس انٹیلی جنس ایکوسسٹم پر دیا گیا، جو ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے انسانی وسائل، ادارہ جاتی ڈھانچے اور افرادی قوت کی منصوبہ بندی کو حکومتی اسٹریٹجک اہداف سے منسلک کرتا ہے۔
یہ جدید نظام ادارے کو موجودہ اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کا بروقت اندازہ لگانے، عملے کی بہتر تقسیم اور دستیاب صلاحیتوں سے مؤثر استفادے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں کارکردگی کے اشاریوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ فیصلے اندازوں کے بجائے مستند ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جا سکیں۔ دبئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس کامیابی کو انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکومتی اداروں کی تعمیر کی اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی سے فیصلہ سازی، آپریشنل کارکردگی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
میجر جنرل عوض محمد العویم کے مطابق یہ نظام موجودہ اور مستقبل کی افرادی قوت کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے اور انسانی وسائل کو حکومتی ترجیحات کے مطابق استعمال کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
یہ عالمی اعزاز دبئی کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالیٹکس اور باصلاحیت افرادی قوت کے ذریعے حکومتی خدمات کو مزید مؤثر، جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

دبئی کا اسمارٹ ٹریول سسٹم عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Next Post

دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ

Related Posts

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ
تازہ ترین

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ

اکتوبر 30, 2026
کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر
تازہ ترین

کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر

اکتوبر 30, 2026
دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ
تازہ ترین

دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ

اکتوبر 30, 2026
دبئی کا اسمارٹ ٹریول سسٹم عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
تازہ ترین

دبئی کا اسمارٹ ٹریول سسٹم عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved