جمعرات, نومبر 19, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابوظہبی کی 2 اہم شاہراہوں پر ٹریفک تبدیلیوں کا اعلان، رفتار کی حد بھی کم کردی گئی

اکتوبر 29, 2026
ابوظہبی کی 2 اہم شاہراہوں پر ٹریفک تبدیلیوں کا اعلان، رفتار کی حد بھی کم کردی گئی

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی موبیلٹی نے ابوظہبی العین روڈ (ای 22) پر ٹریفک تبدیلیوں، راستوں کی بندش اور رفتار کی حد میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جبکہ شیخ خلیفہ بن زاید اسٹریٹ (ای 12) پر سعدیات آئی لینڈ کی جانب جانے والی دائیں لین بھی عارضی طور پر بند رہے گی۔
حکام کے مطابق ای 22 پر نئی ٹریفک پابندیوں کا آغاز ہفتہ 31 اکتوبر 2026 کو رات 12 بجے ہوگا، جو ہفتہ 30 جنوری 2027 کی صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔ متاثرہ حصوں پر رفتار کی حد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 140 اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی جائے گی۔
دوسری جانب ای 12 پر سعدیات آئی لینڈ کی جانب جانے والی دائیں لین جمعہ 30 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے پیر 2 نومبر 2026 کی صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔
ابوظہبی موبیلٹی نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک سائنز اور نئی رفتار کی حدود پر عمل کریں اور دورانِ سفر کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

برج خلیفہ کے سائے میں عالمی کھیلوں کا رنگ، دبئی میں منفرد پیڈل کورٹ کا افتتاح

Next Post

البحار ٹاورز: ابوظہبی میں عربی ثقافت اور جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار

Related Posts

قدرت کا حیرت انگیز باپ، نر جافش منہ میں انڈے چھپا کر ہفتوں تک بھوکا پیاسا بچوں کی حفاظت کرتا ہے
تازہ ترین

قدرت کا حیرت انگیز باپ، نر جافش منہ میں انڈے چھپا کر ہفتوں تک بھوکا پیاسا بچوں کی حفاظت کرتا ہے

نومبر 19, 2026
وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہر لمحے کی قدر کریں، اداکار سہیل سمیر کا زندگی کی حقیقت پر مبنی  پیغام
پاکستان

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہر لمحے کی قدر کریں، اداکار سہیل سمیر کا زندگی کی حقیقت پر مبنی پیغام

نومبر 19, 2026
مدینہ منورہ کی صبح نور میں نہا گئی، گنبدِ خضرا پر سنہری کرنوں کا دلکش نظارہ، روح پرور مناظر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل موہ لیے
تازہ ترین

مدینہ منورہ کی صبح نور میں نہا گئی، گنبدِ خضرا پر سنہری کرنوں کا دلکش نظارہ، روح پرور مناظر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل موہ لیے

نومبر 19, 2026
قدرت کا پراسرار شاہکار، امریکی مونو جھیل کے چونا پتھر کے مینار، زمین پر کسی دوسرے سیارے کا منظر
تازہ ترین

قدرت کا پراسرار شاہکار، امریکی مونو جھیل کے چونا پتھر کے مینار، زمین پر کسی دوسرے سیارے کا منظر

نومبر 19, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved