ابوظہبی (جانب منزل نیوز) ابوظہبی موبیلٹی نے ابوظہبی العین روڈ (ای 22) پر ٹریفک تبدیلیوں، راستوں کی بندش اور رفتار کی حد میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جبکہ شیخ خلیفہ بن زاید اسٹریٹ (ای 12) پر سعدیات آئی لینڈ کی جانب جانے والی دائیں لین بھی عارضی طور پر بند رہے گی۔
حکام کے مطابق ای 22 پر نئی ٹریفک پابندیوں کا آغاز ہفتہ 31 اکتوبر 2026 کو رات 12 بجے ہوگا، جو ہفتہ 30 جنوری 2027 کی صبح 5 بجے تک جاری رہیں گی۔ متاثرہ حصوں پر رفتار کی حد 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 140 اور 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی جائے گی۔
دوسری جانب ای 12 پر سعدیات آئی لینڈ کی جانب جانے والی دائیں لین جمعہ 30 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے پیر 2 نومبر 2026 کی صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔
ابوظہبی موبیلٹی نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک سائنز اور نئی رفتار کی حدود پر عمل کریں اور دورانِ سفر کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے اضافی وقت رکھ کر روانہ ہوں۔





