مدینہ منورہ (جانب منزل نیوز) شہرِ رسول ﷺ میں طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہی قدرت کے حسین رنگ بکھر گئے، مسجدِ نبوی ﷺ کے گنبدِ خضرا اور بلند و بالا میناروں پر سورج کی سنہری کرنوں نے ایسا دلفریب منظر تخلیق کیا کہ دیکھنے والے عقیدت اور محبت کے جذبات سے سرشار ہوگئے۔
صبح کی نرم روشنی میں مسجدِ نبوی ﷺ کا روح پرور منظر آنکھوں کو خیرہ کرنے کے بجائے دلوں کو سکون عطا کرتا دکھائی دیا۔ مسجد کے وسیع صحن میں نصب بند چھتریاں اور پس منظر میں پھیلا مدینہ منورہ کا پُرسکون ماحول اس منظر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔
گنبدِ خضرا پر پڑتی سورج کی سنہری روشنی اور مسجدِ نبوی ﷺ کے میناروں کا حسین امتزاج ایک ایسا روحانی منظر پیش کر رہا تھا جسے دیکھ کر بے اختیار درود و سلام کے جذبات تازہ ہوجاتے ہیں۔
مدینہ منورہ کی یہ دلکش صبح دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے محبتِ رسول ﷺ، عقیدت اور روحانی سکون کی خوبصورت یاد تازہ کر رہی ہے۔





