بدھ, اکتوبر 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شیخ زاید النہیان کی قومی اتحاد، ترقی اور انسانیت کی خدمت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

اکتوبر 28, 2026
شیخ زاید النہیان کی قومی اتحاد، ترقی اور انسانیت کی خدمت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات نے اپنے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کی خدمات اور روشن ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 7 جنوری کو ’’یومِ زاید المؤسس‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ صدرِ متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کے مطابق یہ دن بانیِ امارات کے وژن، سخاوت، انسانی خدمت اور قومی ترقی کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کی یاد تازہ کرے گا۔
شیخ زاید 6 اگست 1966 کو ابوظہبی کے حکمران بنے، جس کے بعد امارت میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ ان کی قیادت میں 1971 میں متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا اور وہ ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
شیخ زاید نے تعلیم، صحت، رہائش، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی ترقی کو ترجیح دی۔ ان کی دوراندیش قیادت نے مختلف امارات کو متحد کرکے ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھی، جو آج دنیا بھر میں ترقی، خوشحالی اور جدید طرزِ حکمرانی کی مثال ہے۔
یومِ زاید المؤسس کے ذریعے نئی نسل کو شیخ زاید کی زندگی، قومی اتحاد، رواداری، سخاوت اور انسانیت کی خدمت سے متعلق اقدار سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ دن متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور اس کی ترقی میں بانیِ امارات کے کردار کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہوگا۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

یو اے ای سے فلپائن سامان کی ترسیل میں نمایاں پیش رفت، 90 فیصد پارسل منزل تک پہنچ گئے

Next Post

ابوظہبی میں کرسٹیز کی پہلی آرٹ نیلامی یکم نومبر کو ہوگی

Related Posts

ابوظہبی گراں پری کنسرٹس میں زارا لارسن کی جگہ کنگز آف لیون کی انٹری
تازہ ترین

ابوظہبی گراں پری کنسرٹس میں زارا لارسن کی جگہ کنگز آف لیون کی انٹری

اکتوبر 28, 2026
بریٹ لی نے سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ اور ویبھو سوریاونشی کی صلاحیتوں پر اظہار خیال کر دیا
تازہ ترین

بریٹ لی نے سچن ٹنڈولکر کی بیٹنگ اور ویبھو سوریاونشی کی صلاحیتوں پر اظہار خیال کر دیا

اکتوبر 28, 2026
ابوظہبی میں کرسٹیز کی پہلی آرٹ نیلامی یکم نومبر کو ہوگی
تازہ ترین

ابوظہبی میں کرسٹیز کی پہلی آرٹ نیلامی یکم نومبر کو ہوگی

اکتوبر 28, 2026
یو اے ای سے فلپائن سامان کی ترسیل میں نمایاں پیش رفت، 90 فیصد پارسل منزل تک پہنچ گئے
تازہ ترین

یو اے ای سے فلپائن سامان کی ترسیل میں نمایاں پیش رفت، 90 فیصد پارسل منزل تک پہنچ گئے

اکتوبر 28, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved