جمعہ, اکتوبر 23, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں،1 ہزار پروازیں منسوخ

اکتوبر 23, 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں،1 ہزار پروازیں منسوخ

تائیوان (جانب منزل نیوز) تائیوان میں طاقتور سمندری طوفان چمپی کے خطرے کے پیشِ نظر بیشتر علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی ادارے اور مالیاتی مارکیٹیں بند کردی گئیں، جبکہ تقریباً ایک ہزار ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک شخص ہلاک اور 163 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پہاڑی علاقوں سے 2 ہزار 639 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طوفان کے مرکز کے قریب ہواؤں کے جھکڑ 191 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہے تھے۔ طوفان تائیوان سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق میں موجود تھا اور اس کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے قریب سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، تاہم اس کے براہِ راست جزیرے سے ٹکرانے کا امکان بھی رد نہیں کیا گیا۔
تائیوان کے حکام کے مطابق طوفان کے وسیع دائرے کے باعث اس کے اثرات تقریباً دو روز تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ شمالی پہاڑی علاقوں میں تقریباً ایک میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی، جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں، فوجی گاڑیاں اور امدادی کشتیاں تیار رکھی گئیں، جبکہ ساحلی آبادیوں کو شدید ہواؤں کے پیشِ نظر فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
طوفانی موسم کے باعث تائیوان کی تمام 262 ملکی پروازیں اور 717 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں، جبکہ مالیاتی مارکیٹیں بھی بند رہیں۔ دارالحکومت تائی پے میں میٹرو سمیت پبلک ٹرانسپورٹ محدود پیمانے پر چلتی رہی۔ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق 77 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوئی، تاہم بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی۔
دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ چِپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی نے کہا ہے کہ طوفان کے باوجود اس کے کاروباری آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں اور اب تک کوئی نمایاں اثر سامنے نہیں آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان چمپی شمال مشرقی تائیوان کے قریب سے گزرنے کے بعد چین کے ساحلی علاقوں کی جانب مڑ سکتا ہے اور بعد ازاں جنوبی جاپان کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

Previous Post

3.5 ٹریلین ڈالر کی میگا ڈیل کی بازگشت، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے انضمام کے لیے ایلون مسک کی منظوری لازمی

Next Post

بھارت میں منشیات مافیا، کالے دھن اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کاراج 

Related Posts

بھارت میں منشیات مافیا، کالے دھن اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کاراج 
دنیا

بھارت میں منشیات مافیا، کالے دھن اور بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کاراج 

اکتوبر 23, 2026
3.5 ٹریلین ڈالر کی میگا ڈیل کی بازگشت، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے انضمام کے لیے ایلون مسک کی منظوری لازمی
تازہ ترین

3.5 ٹریلین ڈالر کی میگا ڈیل کی بازگشت، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے انضمام کے لیے ایلون مسک کی منظوری لازمی

اکتوبر 23, 2026
ابوظہبی کے نجی اسکولوں میں 2031 تک 2 ہزار سے زائد اماراتی شہریوں کی بھرتی کا اعلان
تازہ ترین

ابوظہبی کے نجی اسکولوں میں 2031 تک 2 ہزار سے زائد اماراتی شہریوں کی بھرتی کا اعلان

اکتوبر 23, 2026
نیویارک :جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی
دنیا

نیویارک :جون 2028 سے گھوڑا گاڑیوں پر پابندی

اکتوبر 23, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved