منگل, اکتوبر 20, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا

اکتوبر 18, 2026
سلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی (جانب منزل نیوز) سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ پاکستان کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بابر اعظم 45 اور سعد بیگ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 37 رنز اسکور کیے۔
306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے نے 79 اور جنیت لیانج نے 60 رنز بنائے، تاہم ان کی کوششیں ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں۔ کامیندو مینڈس نے 44 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، فہیم اشرف اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے ایشان ملنگا نے چار اور آسیتھا فرنینڈو نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جا رہی ہے۔ سات میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں چھ لیگ میچز اور ایک فائنل شامل ہے، جبکہ تمام مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

Previous Post

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، قرض کے حصول کا عمل آسان بنانے کا فیصلہ

Next Post

کسی کو کچھ ثابت کرنا ہے نہ جواب دینا ہے، سلمان علی آغا

Related Posts

ابوظبی میں موسیقی کے ستاروں کا میلہ، شاہ رخ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

ابوظبی میں موسیقی کے ستاروں کا میلہ، شاہ رخ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اکتوبر 20, 2026
لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان کو الٹی میٹم، معافی کا مطالبہ
تازہ ترین

لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان کو الٹی میٹم، معافی کا مطالبہ

اکتوبر 20, 2026
دبئی میں امیگریشن کا مستقبل ،،، صرف 5 سیکنڈ میں کلیئرنس، نہ کاغذات نہ انتظار
تازہ ترین

دبئی میں امیگریشن کا مستقبل ،،، صرف 5 سیکنڈ میں کلیئرنس، نہ کاغذات نہ انتظار

اکتوبر 20, 2026
لاہور میں جشنِ بسنت کا نیا شیڈول منظور، تین روزہ تقریبات مارچ میں ہوں گی
تازہ ترین

لاہور میں جشنِ بسنت کا نیا شیڈول منظور، تین روزہ تقریبات مارچ میں ہوں گی

اکتوبر 20, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved