منگل, اکتوبر 20, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کسی کو کچھ ثابت کرنا ہے نہ جواب دینا ہے، سلمان علی آغا

اکتوبر 18, 2026
کسی کو کچھ ثابت کرنا ہے نہ جواب دینا ہے، سلمان علی آغا

راولپنڈی (جانب منزل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ انہیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دینا ہے، ان کی توجہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں ان کی بیٹنگ کا انداز تبدیل نہیں ہوتا، انہیں کرکٹ پسند ہے اور پاکستان کی نمائندگی کرنا اچھا لگتا ہے۔ خوش قسمتی سے ون ڈے کرکٹ میں ان کی کارکردگی زیادہ بہتر رہی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے جشن منایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے میچ کے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔
ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو وہ عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ مستحق ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور رنز بنانا آسان نہیں، اس لیے وہاں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
گزشتہ تین ٹیسٹ میچز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ میچز ان کے لیے اچھے نہیں رہے، تاہم وہ گزشتہ چار سال سے پرفارم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں فارم کی بحالی کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

Previous Post

سلمان علی آغا کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا

Next Post

سعد بیگ کا ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو

Related Posts

ابوظبی میں موسیقی کے ستاروں کا میلہ، شاہ رخ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا
تازہ ترین

ابوظبی میں موسیقی کے ستاروں کا میلہ، شاہ رخ خان نے تاریخ کا اعلان کر دیا

اکتوبر 20, 2026
لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان کو الٹی میٹم، معافی کا مطالبہ
تازہ ترین

لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان کو الٹی میٹم، معافی کا مطالبہ

اکتوبر 20, 2026
دبئی میں امیگریشن کا مستقبل ،،، صرف 5 سیکنڈ میں کلیئرنس، نہ کاغذات نہ انتظار
تازہ ترین

دبئی میں امیگریشن کا مستقبل ،،، صرف 5 سیکنڈ میں کلیئرنس، نہ کاغذات نہ انتظار

اکتوبر 20, 2026
لاہور میں جشنِ بسنت کا نیا شیڈول منظور، تین روزہ تقریبات مارچ میں ہوں گی
تازہ ترین

لاہور میں جشنِ بسنت کا نیا شیڈول منظور، تین روزہ تقریبات مارچ میں ہوں گی

اکتوبر 20, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved