راولپنڈی (جانب منزل نیوز )پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز کے قریب 305 رنز بنائے، تاہم پوری ٹیم 49.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ بابر اعظم 45 اور سعد بیگ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 37، عرفات منہاس نے 18 اور فخر زمان نے 16 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 7 اور فہیم اشرف 6 رنز بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آسیتھا فرنینڈو تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ 18 سے 31 اکتوبر تک جاری رہنے والے سات میچوں کے ٹورنامنٹ میں چھ لیگ میچز اور فائنل کھیلا جائے گا، جبکہ تمام مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے بھی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔





