پیرس (جانب منزل نیوز) فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پُرتشدد ہو گیا۔
فرانس کے شہر لیموج میں نقاب پوش مظاہرین نے 143 سال پرانے تاریخی ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی، آتشزدگی سے عمارت کی چھت گر گئی۔
مارسیلی میں مظاہرین سٹی ہال میں گھس گئے، مجسمہ الٹ دیا اور فرنیچر توڑ دیا جبکہ لیل شہر میں میئر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرے مہنگائی، حکومتی پالیسیوں اور پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف کیے گئے۔
فرانسیسی وزیرِ اعظم کے مطابق ملک بھر میں 1200 سے زائد مظاہرین گرفتار جبکہ ڈیڑھ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔





