جھنگ (جانب منزل نیوز) تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران فضائی مظاہرے میں مائیکرو جیٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں مائیکرو جیٹ طیارے نے فضا میں بلند ہوتے ہی آگ پکڑ لی اور گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں پائلٹ قاضی ظفر جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
جاں بحق پائلٹ قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا، جو کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خاندان کا ایک اور پائلٹ بھی ماضی میں بلوچستان میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوچکا ہے۔واقعے کے بعد تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران افسوس کی فضا چھا گئی۔





