ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home شوبز

اداکاری سے دوری، اب آخرت سنوارنے والے کام کرنا چاہتا ہوں، عمران عباس

اکتوبر 17, 2026
اداکاری سے دوری، اب آخرت سنوارنے والے کام کرنا چاہتا ہوں، عمران عباس

کراچی (جانب منزل نیوز) پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس نے ٹیلی وژن ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جن کا فائدہ انہیں آخرت میں حاصل ہو۔

میزبان مشی خان سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو سے تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور فی الحال اداکاری سے دور ہیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ وہ آرکیٹیکچر سے وابستگی کے باعث تعمیراتی شعبے میں کام کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار شروع کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک ٹاور زیرِ تعمیر ہے، جس کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگنے کا امکان ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی اپنی کوئی اولاد بھی نہیں ہے، اس لیے وہ دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جن کا اجر انہیں آخرت میں مل سکے۔

عمران عباس کے اس بیان نے ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں تبدیلی اور فلاحی سرگرمیوں کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ کو نمایاں کیا ہے۔

Previous Post

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب

Related Posts

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب
دنیا

کافی ود کرن میں کافی ہی نہیں ،،، کرن جوہر کے مگ کا دلچسپ راز بے نقاب

اکتوبر 17, 2026
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
پاکستان

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بڑی کارروائی ،،، 8 دہشت گرد گرفتار، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

اکتوبر 17, 2026
دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا
دنیا

دہلی میں احتجاج سے قبل کریک ڈاؤن، ابھیجیت دیپکے زیرِ حراست، نیہا بورا رہا

اکتوبر 17, 2026
وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی
دنیا

وکالت کے دعوے پر تنازع، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا چھٹے روز مستعفی

اکتوبر 17, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved