نیویارک (جانب منزل نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئی فون ڈوو کی پری آرڈر بکنگ شروع ہونے کے چند ہی منٹوں میں ڈیلیوری کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں، جبکہ ابتدائی خریداروں کو فون 23 اکتوبر سے ملنے کی توقع ہے۔
ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ڈوو متعارف کرایا تھا، جو کمپنی کے تقریباً 20 سالہ سفر میں ڈیزائن کی ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ فون کی پری آرڈر بکنگ 16 اکتوبر کو شروع ہوئی، تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد نئے آرڈرز کے لیے ڈیلیوری جنوری تک مؤخر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
فولڈ ایبل ڈیزائن کے حامل اس فون میں 7.6 انچ کی اندرونی اور 5.4 انچ کی بیرونی اسکرین دی گئی ہے۔ امریکی مارکیٹ میں اس کی ابتدائی قیمت 1,999 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
پری آرڈر کے فوری بعد ڈیلیوری میں تاخیر کو فون کی ابتدائی طلب میں اضافے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے





