جمعہ, اکتوبر 16, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی کے آسمان پر 600 ڈرونز کی کہکشاں، گلوبل ولیج کے 31ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز

اکتوبر 14, 2026
دبئی کے آسمان پر 600 ڈرونز کی کہکشاں، گلوبل ولیج کے 31ویں سیزن کا رنگا رنگ آغاز

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی میں تفریح، ثقافت اور رنگا رنگ تقریبات کا عالمی میلہ سج گیا۔ گلوبل ولیج کے 31ویں سیزن کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جہاں 600 ڈرونز کے دلکش فضائی مظاہرے، روشنیوں کے حسین امتزاج، موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس نے افتتاحی تقریب کو یادگار بنا دیا۔
نئے سیزن میں آسمان پر سیکڑوں ڈرونز کی ہم آہنگ پرواز نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ روشنیوں سے عربی اور انگریزی میں گلوبل ولیج کا نام پیش کیے جانے کے مناظر نے تقریب کی رونق دوبالا کر دی، شاندار پریڈز اور ثقافتی پرفارمنس نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔
گلوبل ولیج کے نئے سیزن میں 29 پویلینز کے ذریعے مختلف ممالک کی ثقافتوں، روایات، دستکاریوں، ملبوسات اور روایتی کھانوں کی جھلک پیش کی جا رہی ہے۔ سری لنکا کے نئے پویلین جبکہ شام اور کویت کے پویلینز کی نئی پیشکش نے بھی خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔
گلوبل ولیج میں بچوں کے لیے جھولوں، کارنیول گیمز اور دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، کھانے کے شوقین افراد ایک ہی مقام پر دنیا کے مختلف خطوں کے روایتی اور بین الاقوامی پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مختلف ممالک کی دستکاریوں، منفرد مصنوعات اور روایتی ملبوسات کی نمائش بھی سیاحوں کے لیے خصوصی کشش رکھتی ہے۔
گلوبل ولیج کی انتظامیہ کے مطابق 1997 میں آغاز کے بعد سے یہ تفریحی مقام 10 کروڑ سے زیادہ افراد کا خیرمقدم کر چکا ہے۔ ہر سال مختلف ثقافتوں اور قومیتوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والا یہ مقام دبئی کی سیاحتی شناخت، ثقافتی تبادلے اور کاروباری سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گلوبل ولیج کا 31واں سیزن دبئی میں سیاحت اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کی ایک اور نمایاں پیش رفت ہے، جہاں دنیا بھر کے رنگ، ذائقے اور روایات ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آتا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم، سفر کی رفتار میں 50 فیصد اضافہ

Next Post

‎2026-OCT-15_i25

Related Posts

برطانیہ میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری
تازہ ترین

برطانیہ میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری

اکتوبر 15, 2026
پشاور اسکول سانحہ: زلمی فاؤنڈیشن کا متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
پاکستان

پشاور اسکول سانحہ: زلمی فاؤنڈیشن کا متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

اکتوبر 15, 2026
اسکول سانحے کی تحقیقات جاری، گورنر کے پی کی بلاول بھٹو سے ملاقات
پاکستان

اسکول سانحے کی تحقیقات جاری، گورنر کے پی کی بلاول بھٹو سے ملاقات

اکتوبر 15, 2026
پشاور اسکول حادثے پر نواز شریف رنجیدہ
پاکستان

پشاور اسکول حادثے پر نواز شریف رنجیدہ

اکتوبر 15, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved