بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال

اکتوبر 14, 2026
معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے طلاق کی قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کی تصدیق کردی۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں، تاہم ان کے دل میں اب بھی امید ہے کہ ان کا ازدواجی رشتہ ٹوٹنے سے بچ جائے گا۔
معمر رانا نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کی اہلیہ اور بچے اب ان کے ساتھ نہیں ہیں، جبکہ اس کٹھن وقت میں ان کے بھائی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی اہلیہ اور بچوں سے محبت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کا خاندان دوبارہ متحد ہو جائے۔
معمر رانا کے اس بیان نے شوبز حلقوں میں توجہ حاصل کرلی ہے۔ اداکار نے اگرچہ طلاق سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے کا ذکر کیا، تاہم ان کے بیان سے یہ امید بھی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ اس رشتے کو ختم ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔
معمر رانا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فلموں کے علاوہ پنجابی تھیٹر میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور طویل عرصے تک شوبز کی دنیا میں سرگرم رہے۔
واضح رہے کہ معمر رانا نے 1998 میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ تقریباً تین دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی کے حوالے سے اداکار کے حالیہ بیان نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

روسی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،،، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Next Post

فیفا ورلڈ کپ کے میچز اب ایک بٹن کی دوری پر، نیٹ فلیکس نے نشریاتی حقوق حاصل کر لیے

Related Posts

اتحاد ریل کا دبئی سے ابوظہبی کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
تازہ ترین

اتحاد ریل کا دبئی سے ابوظہبی کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اکتوبر 14, 2026
نہ ڈرائیور، نہ پٹرول کی پریشانی ،،،، اے آئی سے چلنے والی کار دبئی کی سڑکوں پر
متحدہ عرب امارات

نہ ڈرائیور، نہ پٹرول کی پریشانی ،،،، اے آئی سے چلنے والی کار دبئی کی سڑکوں پر

اکتوبر 14, 2026
آئل ٹینکر میں آگ، یو اے ای کوسٹ گارڈ نے 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا
تازہ ترین

آئل ٹینکر میں آگ، یو اے ای کوسٹ گارڈ نے 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا

اکتوبر 14, 2026
ایک کلک آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، دبئی پولیس کا سوشل میڈیا صارفین کو اہم انتباہ
متحدہ عرب امارات

ایک کلک آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، دبئی پولیس کا سوشل میڈیا صارفین کو اہم انتباہ

اکتوبر 14, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved