بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home متحدہ عرب امارات

نہ ڈرائیور، نہ پٹرول کی پریشانی ،،،، اے آئی سے چلنے والی کار دبئی کی سڑکوں پر

اکتوبر 14, 2026
نہ ڈرائیور، نہ پٹرول کی پریشانی ،،،، اے آئی سے چلنے والی کار دبئی کی سڑکوں پر

دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی نے مستقبل کی ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، بغیر ڈرائیور چلنے والی جدید برقی پوڈز کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ پوڈز نہ صرف جدید سفری سہولت فراہم کریں گی بلکہ شہری ٹرانسپورٹ کے روایتی تصور کو بھی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے بلیو واٹرز میں Glydways خودکار ٹرانسپورٹ نظام کا چار ہفتوں پر مشتمل آزمائشی مرحلہ شروع کیا ہے۔ یہ پوڈز عام ٹریفک سے الگ مخصوص راستوں پر چلیں گی، جس سے ٹریفک کے دباؤ اور سفر کے وقت میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
جدید برقی پوڈ میں بیک وقت چار سے چھ مسافر سفر کر سکیں گے، اس کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد پوڈ کے 250 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت بھی بتائی گئی ہے۔ سینسرز، ریڈار، کیمروں اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے گا، جبکہ مسافروں کے لیے ایئرکنڈیشننگ اور تفریحی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔
آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطائر نے بھی جدید پوڈ میں سفر کرکے منصوبے کا جائزہ لیا۔ آزمائشی مرحلے میں حفاظت، کارکردگی، سفر کے دورانیے اور مسافروں کی سہولت کو جانچا جائے گا۔
منصوبے کی مکمل صلاحیت حاصل ہونے پر دونوں سمتوں میں فی گھنٹہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کو منتقل کیا جا سکے گا۔ منصوبے کے تخمینوں کے مطابق روایتی متبادل نظاموں کے مقابلے میں تعمیراتی اخراجات میں 90 فیصد اور آپریشنل اخراجات میں 70 فیصد تک کمی ممکن ہے۔
دبئی کا یہ اقدام اسمارٹ سٹی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ آزمائش کامیاب رہی تو مستقبل میں شہریوں کو سفر کا ایسا جدید طریقہ میسر آ سکتا ہے، جس میں ڈرائیور کے بغیر سفر اور مخصوص راستوں پر نقل و حرکت شہری ٹرانسپورٹ کی نئی پہچان بن سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

آئل ٹینکر میں آگ، یو اے ای کوسٹ گارڈ نے 22 افراد کو بحفاظت نکال لیا

Next Post

اتحاد ریل کا دبئی سے ابوظہبی کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Related Posts

دبئی پولیس کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی آن لائن ریویوز پر متعدد افراد گرفتار
تازہ ترین

دبئی پولیس کا سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، جعلی آن لائن ریویوز پر متعدد افراد گرفتار

اکتوبر 14, 2026
جدید ٹیکنالوجی کا انقلاب، دبئی کے ایئرپورٹ پر مسافروں کو ملیں گی بہتر سہولیات
متحدہ عرب امارات

جدید ٹیکنالوجی کا انقلاب، دبئی کے ایئرپورٹ پر مسافروں کو ملیں گی بہتر سہولیات

اکتوبر 14, 2026
دنیا بھر میں اماراتی پاسپورٹ کا ڈنکا،،، 182 مقامات تک رسائی نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
متحدہ عرب امارات

دنیا بھر میں اماراتی پاسپورٹ کا ڈنکا،،، 182 مقامات تک رسائی نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

اکتوبر 14, 2026
اتحاد ریل کا دبئی سے ابوظہبی کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
تازہ ترین

اتحاد ریل کا دبئی سے ابوظہبی کے لیے اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اکتوبر 14, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved