بدھ, اکتوبر 14, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

روسی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،،، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اکتوبر 14, 2026
روسی وزیر داخلہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،،، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی (جانب منزل نیوز) روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ ولادی میر کولوکولٹسف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ دونوں جانب سے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط اور بہتر ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں ٹھوس تعاون کو وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ShareTweetSend
Previous Post

اسٹنٹ عمران ہاشمی کی جان پر بن گیا، کار چہرے سے ایک فٹ دور آ گری

Next Post

معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال

Related Posts

معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال
پاکستان

معمر رانا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال

اکتوبر 14, 2026
اسٹنٹ عمران ہاشمی کی جان پر بن گیا، کار چہرے سے ایک فٹ دور آ گری
شوبز

اسٹنٹ عمران ہاشمی کی جان پر بن گیا، کار چہرے سے ایک فٹ دور آ گری

اکتوبر 14, 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اے آئی آئی بی کی صدر سے ملاقات
دنیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اے آئی آئی بی کی صدر سے ملاقات

اکتوبر 14, 2026
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پاکستان

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

اکتوبر 14, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved