فیصل آبا (جانب منزل نیوز) شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان نے اپنی غیر معمولی آواز اور منفرد اندازِ گائیکی سے قوالی کو عالمی سطح پر متعارف کرایا۔
نصرت فتح علی خان نے روایتی قوالی کو جدید موسیقی کے رنگوں سے ہم آہنگ کیا۔ ’دم مست قلندر، میرا پیا گھر آیا اور یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے جیسی مقبول قوالیوں نے انہیں دنیا بھر میں پہچان دلائی۔
استاد نصرت فتح علی خان کا فن آج بھی سرحدوں سے بالاتر ہو کر سامعین کو متاثر کر رہا ہے، جبکہ ان کی آواز اور موسیقی کا ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے ان کی پہچان بنا ہوا ہے





