منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا

اکتوبر 13, 2026
بل گیٹس نے اے آئی پر مبنی سائبر حملوں اور بائیو ٹیررازم کے خطرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کردیا

نیویارک (جانب منزل نیوز) مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت  اے آئی کے غیر محفوظ استعمال اور اس کے خطرات پر عالمی برادری کو خبردار کر دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں اے آئی کے ذریعے کیے جانے والے سائبر حملے سب سے بڑا چیلنج ہوں گے، جبکہ شرپسند عناصر کی جانب سے سیفٹی فلٹرز ہٹا کر ٹیکنالوجی کا غلط استعمال سنگین نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

بل گیٹس نے واضح کیا کہ فی الحال سب سے بڑا خدشہ اے آئی کا خود اپنے قابو سے باہر ہونا نہیں، بلکہ ایسے افراد کا اسے غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے جو حفاظتی اقدامات کو بائی پاس کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ بغیر کسی سخت سکیورٹی اور نگرانی کے جدید ترین اے آئی ماڈلز غلط ہاتھوں میں پہنچنے سے نہ صرف سائبر سکیورٹی بلکہ حیاتیاتی دہشت گردی جیسے ہولناک خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے روزگار کے شعبے میں اے آئی کے اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کی مخالفت کی کہ اے آئی کمپنیاں خود اپنی ضابطہ بندی کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی خطرناک ٹیکنالوجی کی نگرانی صرف کمپنیوں پر نہیں چھوڑی جا سکتی اور معاشرے کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر حکومتی قوانین ناگزیر ہیں

ShareTweetSend
Previous Post

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Next Post

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو

Related Posts

تارا گونہ میں ڈاکٹر قیصر رفیق کی بانیاں ہاؤس آمد، پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیز

تارا گونہ میں ڈاکٹر قیصر رفیق کی بانیاں ہاؤس آمد، پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات

اکتوبر 13, 2026
عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو
تازہ ترین

عطاء اللہ تارڑ اور کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات، کرکٹ امور پر گفتگو

اکتوبر 13, 2026
شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
پاکستان

شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کا 78 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اکتوبر 13, 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
پاکستان

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved