پیر, اکتوبر 12, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

عجمان میں چوتھے یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز کا انعقاد

اکتوبر 12, 2026
عجمان میں چوتھے یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز کا انعقاد

عجمان (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پردیس نیوز ڈیجیٹل کے زیر ا ہتمام چوتھے یو اے ای بزنس اچیور ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کاروباری شخصیات کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی ممتاز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں، انشورنس کے میدان میں اسٹیٹ لائف انشورنس امارات کے سیکٹر ہیڈ لیاقت علی بھٹی ، بینکنگ کے شعبے میں نیشنل بینک کے ہوم ریمٹنس بزنس کے ہیڈ راشدالسلام صدیقی، تعلیم کے شعبے پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی کی پرنسپل مس شمائلہ احمد پرنسپل انگلش لینگوئچ سکول دبئی محمد عاطف ،
ٹریول اینڈ ٹورزم سے ڈاکٹر ظفر طاہر منی ٹراسفر کے شعبہ سے انسٹنٹ کیش کے سی او او عثمان بن رئیس ،ہوم اپلائنسس سے جنرل ٹیک کے سی ای او خاور حسین، آئل سیکٹر سے دیار گروپ کے چیئرمین عامر حسن رئیل اسٹیٹ ڈویلپر کے شعبہ سے ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی، فنانس کے شعبہ سے ڈاکٹر ھادی شاھد شامل تھے
اس موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور تعاون کی مثال دنیا میں کم ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کاروباری شخصیات مختلف شعبوں میں اپنی محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف ملک کا وقار بلند کر رہی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔
تقریب میں پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچر بورڈ کے چیئرمین حسن ابراھیم ھوکل ،گیگا گروپ کے حماد پردیسی، باہی عجمان پیلس ہوٹل کے جنرل منیجر افتخار ہمدانی، ڈیجیٹل ویژن کے سی ای او سید سلیم اختر کراچی سٹار ریسٹورنٹس کے اونر شاہد خان بنگش ،سپر فکس کے چیئر مین نوید احمد ،شارجہ سنٹر ادبی فورم کی صدر ڈاکٹر رحمینہ ظفر، پاکستان سپر مارکیٹ کے چیئرمین حاجی محمد یاسین ،پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ کے وائس چیئرمین راشد اشرف ،ہادی گروپ سمیر ہادی نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب پردیس نیوز ڈیجیٹل کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس کے آرگنائزر کاشان تمثیل تھے، جبکہ نظامت کے فرائض معروف صحافی حافظ زاہد علی اور طاہرہ رحمان نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دیے۔
تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی اور بزنس سیکٹر کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف کامیاب کاروباری شخصیات کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہیں بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی و سماجی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں

ShareTweetSend
Previous Post

بپاشا باسو کی بالی ووڈ میں دھماکے دار واپسی

Next Post

زمبابوے کی خاتون امپائر سارہ ڈمبانیوانا 36 برس کی عمر میں چل بسیں

Related Posts

چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو
تازہ ترین

چھوٹے نواب کا سوشل میڈیا ڈیبیو

اکتوبر 12, 2026
دبئی میں رنگ راتری سیزن فور کا رنگا رنگ انعقاد
متحدہ عرب امارات

دبئی میں رنگ راتری سیزن فور کا رنگا رنگ انعقاد

اکتوبر 12, 2026
پاک روس تعلقات میں نیا باب ،،، روسی وزیر داخلہ کا شاندار استقبال
پاکستان

پاک روس تعلقات میں نیا باب ،،، روسی وزیر داخلہ کا شاندار استقبال

اکتوبر 12, 2026
زمبابوے کی خاتون امپائر سارہ ڈمبانیوانا 36 برس کی عمر میں چل بسیں
تازہ ترین

زمبابوے کی خاتون امپائر سارہ ڈمبانیوانا 36 برس کی عمر میں چل بسیں

اکتوبر 12, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved