کیلیفورنیا(جانب منزل نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے آئی فون 18 پرو کے خریداروں کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہنگے ترین فون کے رنگ پھیکا پڑنے اور پینٹ خراب ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایپل کی کوٹنگ کوالٹی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
صارفین کے مطابق خصوصاً برگنڈی اور بلیک رنگ کے یونٹس کی رنگت وقت کے ساتھ مدھم پڑ رہی ہے۔
رنگت کی تبدیلی کی شروعات کیمرہ لینز کے ارد گرد کے حصے سے ہوتی ہے جو بعد میں ایلومینیم باڈی تک پھیل جاتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ صاف کرنے کے باوجود پینٹ پہلی حالت میں واپس نہیں آتا۔
گزشتہ برس بھی آئی فون 17 پرو کے کاسمیٹک اورنج اور ڈیپ بلیو ماڈلز میں بھی اسی نوعیت کے مسائل رپورٹ ہوئے تھے۔
ماہرین کا قیاس ہے کہ فون کو زیادہ دیر دھوپ یا الٹرا وائلٹ روشنی میں رکھنے سے پینٹ کوٹنگ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ صارفین اب ایپل کی جانب سے باضابطہ وضاحت اور متبادل کے اعلان کے منتظر ہیں۔





