لاہور(جانب منزل نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں قومی بیٹر حسن نواز نے لمبی چھلانگ لگائی ہے جبکہ بالرز میں راشد خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز 62 درجے کی شاندار ترقی کے بعد 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ صائم ایوب ایک درجہ ترقی کے بعد 38 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فہرست میں بھارت کے ایشان کشن پہلے اور ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں
انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھے، جوز بٹلر پانچویں، بھارت کے شریاش ایئر 18 درجے ترقی کے بعد ساتویں اور تلک ورما ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد سے نمبر ون پوزیشن چھین لی ہے، جس کے بعد ابرار احمد دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں
آل راؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے، پاکستان کے صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔





