بدھ, اکتوبر 7, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب نے 22 سال بعد گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اکتوبر 7, 2026
سعودی عرب نے 22 سال بعد گلف کپ کا ٹائٹل جیت لیا

سعودی عرب(جانب منزل نیوز) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو 0-2 سے شکست دے کر 27ویں گلف کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور 22 سال بعد ایک بار پھر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان ٹیم نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے حمام الحمامی نے 11ویں منٹ میں باکس کے باہر سے لگایا گیا شاٹ حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر جال میں پہنچایا جس سے اسٹیڈیم میں جشن شروع ہوگیا۔صرف دو منٹ بعد فیرس البریکان نے قریب سے گول کرکے سعودی برتری دگنی کردی۔

متحدہ عرب امارات نے واپسی کی بھرپور کوشش کی اور پہلے ہاف میں اسے پنالٹی بھی ملی تاہم وی اے آر کے جائزے کے بعد فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

دوسرے ہاف میں سعودی گول کیپر محمد العویس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی گول روکے جبکہ یو اے ای کے فابیو لیما کی کوشش بھی گول پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

اس فتح کے ساتھ سعودی عرب نے چوتھی مرتبہ گلف کپ جیتا جبکہ اس سے قبل آخری کامیابی 2004 میں حاصل ہوئی تھی۔کوچ جارجیوس ڈونیس نے کہا کہ ٹیم نے مشکلات سے سبق سیکھ کر یہ کامیابی حاصل کی۔

ShareTweetSend
Previous Post

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا، رانا ثناء اللہ

Next Post

نیا گانا تیار کرنا اب ہوا آسان ترین

Related Posts

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے نوٹس پر دو سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
تازہ ترین

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے نوٹس پر دو سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب

اکتوبر 7, 2026
آٹوموٹو سیکٹر میں خواتین کے لیے باوقار روزگار کے نئے مواقع
تازہ ترین

آٹوموٹو سیکٹر میں خواتین کے لیے باوقار روزگار کے نئے مواقع

اکتوبر 7, 2026
درشیم 3 فلم نے کمائی کے تمام سابقہ ریکارڈز کو مات دے دی
تازہ ترین

درشیم 3 فلم نے کمائی کے تمام سابقہ ریکارڈز کو مات دے دی

اکتوبر 7, 2026
آئی فون کے نت نئے ماڈلز مسئلے کا شکار
پاکستان

آئی فون کے نت نئے ماڈلز مسئلے کا شکار

اکتوبر 7, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved