جمعہ, اکتوبر 9, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 7, 2026
پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر اور کونسل آف منسٹر کے سربراہ ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سکیورٹی، انٹیلیجنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینے اور اعلیٰ سطح کے روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

فریقین نے میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارت داخلہ کا وفد جلد پولینڈ کا دورہ کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے منشیات، غیر قانونی مائیگریشن اور منظم جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ ان کے مطابق حکومتی اقدامات سے پاکستان سے یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ باہمی تعاون اور دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھا کر ان جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ پولینڈ کے وزیر ٹوماش شیمونیاک نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لیے یورپ میں پاکستانیوں کے لیے روزگار اور قانونی مائیگریشن کے مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پولش وزیر نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو قانونی طریقے سے پولینڈ آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا۔

ٹوماش شیمونیاک نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی امور پر پاکستان اور پولینڈ کا یکساں مؤقف ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی، تجارتی اور کاروباری روابط کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

پولش وزیر نے کہا کہ سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کا فروغ بھی انتہائی اہم ہے۔ محسن نقوی نے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم کے حوالے سے تعاون پر پولینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان آفیشل پاسپورٹ پر ویزہ فری سہولت فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹوماش شیمونیاک نے خطے میں امن و استحکامکے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور تائید کی۔

ShareTweetSend
Previous Post

جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلین ٹیم کو بڑا دھچکا

Next Post

بارسلونا میں معروف صحافیوں اور یوکے میڈیا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف ناشتے کا اہتمام

Related Posts

ورجینیا کے اسکول میں 6 سالہ طالبعلم نے ٹیچر کو گولی کیوں ماری
تازہ ترین

ورجینیا کے اسکول میں 6 سالہ طالبعلم نے ٹیچر کو گولی کیوں ماری

اکتوبر 9, 2026
فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت کی براہِ راست نشر کیا جائے گا
تازہ ترین

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت کی براہِ راست نشر کیا جائے گا

اکتوبر 9, 2026
ترکیہ کے ساحل پر 2100 سال پرانے غرق شدہ بحری جہاز اور نوادرات کی دریافت
تازہ ترین

ترکیہ کے ساحل پر 2100 سال پرانے غرق شدہ بحری جہاز اور نوادرات کی دریافت

اکتوبر 9, 2026
ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا
تازہ ترین

ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام رہا

اکتوبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved