سڈنی (جانب منزل نیوز) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو پوچفسٹروم میں کھیلے گئے آخری ون ڈے کے دوران کوربن بوش کی گیند پیٹ پر لگنے سے انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کے مطابق کیمرون گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے اور امید ہے کہ وہ سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آئیں گے، تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کیمرون گرین کی واپسی پر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی اور ان کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں تمام تر توجہ صرف ان کی بیٹنگ پر ہوگی۔
عالیہ عرصے میں بہترین فارم میں موجود کیمرون گرین کی عدم دستیابی پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیے بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔





