بدھ, اکتوبر 7, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

اکتوبر 5, 2026
ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

لاس اینجلس(جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے کی نئی فلم ’ڈیگر‘ خلاف توقع باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔

ہالی ووڈ پر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم ’ڈیگر‘ نے پہلے ہفتے میں صرف 80 لاکھ ڈالر کمائے، جسے فلم کی بڑی مالی ناکامی میں شمار کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ڈیگر‘ کو شمالی امریکا کے 3 ہزار 321 سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی ابتدائی آمدنی توقعات سے کہیں کم رہی، جبکہ حتمی اعداد و شمار سامنے آنے پر اس رقم میں معمولی تبدیلی کا امکان ہے۔

فلمی پنڈتوں کا خیال تھا کہ یہ فلم تقریباً 75 لاکھ ڈالر کا بزنس کرے گی، تاہم بڑے بجٹ اور ٹام کروز جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکار کی موجودگی کے باوجود فلم کا بزنس حیران کن طور پر خراب رہا۔

مذکورہ فلم کا تخمینہ بجٹ 16 کروڑ سے 18 کروڑ ڈالر کے درمیان بتایا جاتا ہے، باکس آفس ماہرین کے مطابق اس حجم کی فلم کو اپنے اخراجات کے مقابلے میں قابلِ قبول آغاز کے لیے کم از کم 4 کروڑ ڈالر کا آغاز درکار تھا مگر ریلیز سے قبل منفی تاثر اور خراب تشہیر کے باعث توقعات مسلسل کم ہوتی چلی گئیں۔

فلم میں ٹام کروز نے ایک طاقتور آئل ٹائیکون کا کردار ادا کیا ہے جو ایک بڑے ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ’ڈیگر‘ کی ہدایت کاری الیخاندرو گونزالیز ایناریٹو نے کی ہے، جو ’برڈمین‘ اور ’دی ریویننٹ‘ جیسی تنقیدی اور تجارتی طور پر کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

وارنر برادرز کو امید تھی کہ کروز اور ایناریٹو کی جوڑی فلم کو کم از کم 1 کروڑ 80 لاکھ سے 2 کروڑ ڈالر کی افتتاحی کمائی دلوا دے گی، تاہم فلم اس ہدف سے بھی بہت دور رہی۔

یوں ٹام کروز جیسے بڑے اسٹار، معروف ہدایت کار اور کروڑوں ڈالر کے بجٹ کے باوجود ’ڈیگر‘ کی ابتدائی ناکامی ہالی ووڈ میں بڑے بجٹ کی اسٹار پاور پر مبنی فلموں کے لیے ایک بڑا سوال بن کر سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل فلم کی ریلیز کے موقع پر اداکار ٹام کروز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس فلم کا حصہ بننے پر بے حد فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’’ڈیگر‘‘ باضابطہ طور پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور مجھے بے حد خوشی اور اعزاز حاصل ہے کہ مجھے اتنے باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ مل کر یہ فلم تخلیق کرنے کا موقع ملا۔

میں پوری کاسٹ اور عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس فلم کے لیے اپنی بھرپور لگن، محنت اور خوشی کے ساتھ کام کیا۔ یہ تجربہ واقعی ناقابلِ فراموش رہا۔

ShareTweetSend
Previous Post

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

Next Post

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا

Related Posts

سازگار انجینئرنگ کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ کتنا اضافہ ہوا
تازہ ترین

سازگار انجینئرنگ کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ کتنا اضافہ ہوا

اکتوبر 6, 2026
صدر آصف علی زرداری نے انتونیو گوتریس کو ‘نشان امتیاز’ سے نواز دیا
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری نے انتونیو گوتریس کو ‘نشان امتیاز’ سے نواز دیا

اکتوبر 6, 2026
امریکا میں ای سگریٹ اور ویپنگ سے متعلق نئی سائنسی تحقیق سامنے آ گئی
تازہ ترین

امریکا میں ای سگریٹ اور ویپنگ سے متعلق نئی سائنسی تحقیق سامنے آ گئی

اکتوبر 6, 2026
ابوظہبی میں مصباح ایونٹ مینیجمنٹ کے زیر اہتمام "فن بازار سیزن 8” کاانعقاد
تازہ ترین

ابوظہبی میں مصباح ایونٹ مینیجمنٹ کے زیر اہتمام "فن بازار سیزن 8” کاانعقاد

اکتوبر 6, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved