پیر, اکتوبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

اکتوبر 5, 2026
دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

سویڈن (جانب منزل نیوز)امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی تکنیک آپٹو جینیٹکس تیار کرنے پر 2026 کا نوبیل انعام برائے طب اپنے نام کرلیا۔

سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبیل اسمبلی نے پیر کو امریکی سائنس دان کارل ڈائسراتھ اور جرمن سائنس دانوں پیٹر ہیگیمان اور جارج ناگل کو یہ اعزاز دینے کا اعلان کیا، ان میں سے 2 کا تعلق جرمنی جبکہ ایک کا امریکا سے ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں سائنسدانوں کو روشنی سے فعال ہونے والے آئن چینلز اور آپٹو جینیٹکس سے متعلق دریافتوں پر نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

میڈیسن کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے کارل ڈیسروتھ جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہیگمین اور جارج ناگل کے نام رہا۔

نوبیل اسمبلی کے سیکریٹری جنرل تھامس پرل مین کے مطابق آپٹو جینیٹکس کی مدد سے پہلی مرتبہ زندہ دماغ میں انفرادی عصبی خلیوں کی سرگرمی کو روشنی کے ذریعے براہِ راست آن یا آف کرنا ممکن ہوا ہے

نوبیل کمیٹی کی رکن اور جینیات کی پروفیسر اینا ویڈل نے کہا کہ اس دریافت نے نیورو سائنس میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، تاہم یہ ابھی صرف ابتدا ہے۔

تینوں سائنس دانوں کو مجموعی طور پر 12 ملین سویڈش کرونا، یعنی تقریباً 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

نوبیل انعام یافتہ سائنس دانوں کی تحقیق اب مختلف دماغی بیماریوں کو سمجھنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔ محققین جانوروں پر تجربات کے ذریعے شیزوفرینیا، الزائمر، پارکنسنز، مرگی اور نشے کی عادت جیسے امراض میں مخصوص عصبی خلیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈائسراتھ نے آپٹو جینیٹکس کے ذریعے چوہوں کے موٹر کارٹیکس میں مخصوص عصبی خلیوں کو فعال کرکے ان کی مونچھوں کی حرکت کو کنٹرول کیا۔

ماہرین کے مطابق اگر کسی بیماری میں یہ معلوم ہوجائے کہ مخصوص خلیے کب اور کہاں فعال ہوتے ہیں تو انسانوں میں بیماری کے بنیادی طریقۂ کار کو سمجھنے اور مستقبل میں بہتر علاج کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو فزکس، 7 اکتوبر کو کیمسٹری اور 8 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔

ShareTweetSend
Previous Post

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

Next Post

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

Related Posts

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا
تازہ ترین

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی کامیابی،،، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

انڈیا (جانب منزل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اے آئی سے تیار ’چٹامالے‘ کی ویڈیو پر قانونی...

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لاس اینجلس(جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت...

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

سویڈن (جانب منزل نیوز)امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی...

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

اسلام آباد: (جانب منزل نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved