اتوار, نومبر 22, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قادر محمود کو ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کے عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

اکتوبر 5, 2026
قادر محمود کو ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کے عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں مقیم پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے ماہر قادر محمود کو ڈبلیو ایس ایچ ایشیا ایوارڈز 2026 میں ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وہ رواں سال یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد فرد ہیں۔

سنگاپور کے سینڈز ایکسپو اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ گالا ڈنر اور تقسیمِ اعزازات کی تقریب میں 234 افراد نے شرکت کی، جن میں مختلف ممالک کے حفاظتی امور کے ماہرین، کمپنیوں کے نمائندے اور صنعتی شعبے کے رہنما شامل تھے۔ تقریب میں صحت و سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور پائیداری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر اعزازات دیے گئے۔

چھ برس تک آن لائن انعقاد اور 30 سے زائد ممالک کی شرکت کے بعد اس سال ایوارڈز پہلی مرتبہ دو مراحل میں منعقد ہوئے۔ پہلے مرحلے میں منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان براہِ راست آن لائن نشریات کے ذریعے کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں سنگاپور میں بالمشافہ تقریب ہوئی۔

صحت و سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی پائیداری اور صنعتی اقدامات سے متعلق کیٹیگریز میں 41کمپنیوں کو ابتدائی فہرست میں شامل کیا گیا، جن میں سے 21 حتمی مرحلے تک پہنچیں۔ انفرادی اعزازات میں ’’وژنری لیڈرز‘‘ کے لیے 10 اور ’’آؤٹ اسٹینڈنگ سیفٹی پریکٹیشنرز‘‘ کے لیے 20 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جن میں سے بالترتیب 6اور 10 امیدوار فائنلسٹ قرار پائے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے بھی 2 امیدوار حتمی مرحلے میں شامل تھے۔

مجموعی طور پر 10 افراد کو ’’آؤٹ اسٹینڈنگ سیفٹی پریکٹیشنرز ایوارڈ‘‘ دیا گیا، تاہم ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کا اعزاز صرف قادر محمود کے نام رہا۔ امیدواروں کی کارکردگی کا جائزہ ایشیا بحرالکاہل کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صنعتی ماہرین کے پینل نے لیا۔

اعزاز حاصل کرنے پر قادر محمود نے کہا، ’’یہ ایوارڈ میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ہر اس سیفٹی پروفیشنل کی کامیابی ہے جو انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کے مضبوط کلچر کے فروغ کے لیے مسلسل محنت کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز خطے میں پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے اہم کردار کو اجاگر کرے گا اور مزید ماہرین کو بامقصد قیادت کی ترغیب دے گا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 29 نومبر کو انتخابات کا اعلان

Next Post

اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے

Related Posts

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کے خلاف فتح کا جھنڈا گاڑ دیا، حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا
تازہ ترین

پاکستان شاہینز نے بھارت اے کے خلاف فتح کا جھنڈا گاڑ دیا، حسن نواز اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا

نومبر 22, 2026
عجمان میں عربی گھوڑوں کی شاندار نیلامی، مہنگا ترین گھوڑا 20 لاکھ درہم میں نیلام
تازہ ترین

عجمان میں عربی گھوڑوں کی شاندار نیلامی، مہنگا ترین گھوڑا 20 لاکھ درہم میں نیلام

نومبر 22, 2026
کارتک آریان کی سالگرہ پر سریلیلا کا محبت بھرا پیغام، اداکار کو قرار دیا، خوشیوں کی ڈوپامائن ڈوز
تازہ ترین

کارتک آریان کی سالگرہ پر سریلیلا کا محبت بھرا پیغام، اداکار کو قرار دیا، خوشیوں کی ڈوپامائن ڈوز

نومبر 22, 2026
اماراتی پرچموں سے سج گیا کلبا کا سمندر، 55ویں قومی دن پر کشتیوں کی رنگا رنگ پریڈ
تازہ ترین

اماراتی پرچموں سے سج گیا کلبا کا سمندر، 55ویں قومی دن پر کشتیوں کی رنگا رنگ پریڈ

نومبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved