نیو یارک: (جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سفیرِ انسانیت انجلینا جولی نے ایک بار پھر عالمی برادری کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار کرتے ہوئے غزہ کی روز بروز سنگین ہوتی ہولناک صورتحال کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر تباہ کاریوں کے دل دہلا دینے والے سیٹلائٹ مناظر شیئر کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ہولناک تباہی کے نتیجے میں پوری کی پوری آبادیاں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ اب وہاں نہ تو سر چھپانے کو چھتیں بچی ہیں، نہ معصوموں کے اسکول، نہ مرہم پٹی کے لیے اسپتال اور نہ ہی زندگی برقرار رکھنے کی بنیادی سہولیات
ہالی ووڈ ستارے نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاں لیوا سردی کی آمد سے قبل ہی غزہ کے 94 فیصد بے گھر اور بے یارو مددگار انسانوں کو فوری پناہ گاہوں اور بقائے باہمی کے سامان کی اشد ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انجلینا جولی نے غزہ کو "فلسطینیوں اور امدادی کارکنوں کی اجتماعی قبر” قرار دیا تھا، جس پر انتہا پسند حلقوں کی جانب سے شدید سیخ پا ہو کر غیض و غضب کا اظہار کیا گیا تھا۔








