لاہور (جانب منزل نیوز) لاہور میں ‘پنک اکتوبر’ کی مناسبت سے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے خواتین کی خصوصی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور بروقت تشخیص کا پیغام دیا
ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیرِ اہتمام ‘پنک اکتوبر آل گرلز رائیڈ’ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل جاوید کی قیادت میں نکلنے والی ریلی لبرٹی گول چکر سے شروع ہو کر سی بی ڈی گلبرگ، کلمہ چوک اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے ہوتی ہوئی اپنی منزل تک پہنچی اس موقع پر سائیکلسٹس کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف سب سے اہم ہتھیار آگاہی ہے، اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی پر بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے








