پیر, ستمبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بارسلونا میں انڈس ہسپتال کیلیے فنڈ ریزنگ گالا ڈنر، نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت

ستمبر 20, 2026
بارسلونا میں انڈس ہسپتال کیلیے فنڈ ریزنگ گالا ڈنر، نعمان اعجاز کی خصوصی شرکت

بارسلونا(رپورٹ: محمد ارشد انجم) پاکستان میں مستحق مریضوں کو بڑے پیمانے پر مفت طبی سہولیات فراہم کرنے والے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے لیے اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک پروقار فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں اور فلاحی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام فرینڈز آف انڈس ہسپتال، اسپین چیپٹر کی جانب سے کیا گیا۔ بارسلونا، ہاسپیتالیٹ، بادالونا اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے انڈس ہسپتال کے لیے عطیات اور ماہانہ ڈونیشنز کا اعلان کیا، جبکہ متعدد افراد نے اپنے خاندانوں کے نام سے بیڈ اسپانسر کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز تھے، جن کا شرکاء نے پرتپاک استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ انڈس ہسپتال محض ایک ہسپتال نہیں بلکہ غریب اور مستحق افراد کے لیے امید کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود انڈس ہسپتال میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل کرتے دیکھا ہے، اس لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کے ان افراد کو نہ بھولیں جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فلاحی مقصد کے لیے بھرپور تعاون کو سراہا۔

تقریب میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی نمائندگی ڈاکٹر ظفر زیدی نے کی۔ انہوں نے شرکاء کو انڈس ہسپتال کے نیٹ ورک، طبی خدمات اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ ڈاکٹر ظفر زیدی کے مطابق انڈس ہسپتال اس وقت پاکستان کے 13 سے زائد شہروں میں 15 ہسپتال، چار فزیکل ری ہیبلیٹیشن سینٹرز اور ملک بھر میں درجنوں پرائمری کیئر کلینکس چلا رہا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مریضوں کو بلا معاوضہ طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انڈس ہسپتال کے بجٹ کا 70 فیصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات سے پورا ہوتا ہے۔

تقریب کی میزبانی اور نظامت کے فرائض اسپین کے معروف صحافی اور کمیونٹی رہنما حافظ احمد نے انجام دیے۔ انہوں نے انڈس ہسپتال کی ٹیم اور بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے شرکاء کو اس کارِ خیر میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔

فنڈ ریزنگ گالا کے دوران شرکاء نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف عطیات اور ماہانہ ڈونیشنز کا اعلان کیا۔ کئی افراد نے اپنے خاندانوں کے نام سے ہسپتال میں بیڈ اسپانسر کرنے کا بھی اعلان کیا، جس پر منتظمین نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی، پاکستان پریس کلب اسپین اور مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندگان سمیت ممتاز کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء میں بابر بشیر، وسیم گھمن، عامر پٹھان، چوہدری عمران اختر چھوکر اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کے اختتام پر منتظمین نے انڈس ہسپتال کے لیے تعاون کرنے والے تمام افراد، کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کا تعاون پاکستان میں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کے اس مشن کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

ShareTweetSend
Previous Post

ہانگ کانگ سے کراچی آنے والے مسافر سے 14 نئے قیمتی فون برآمد

Next Post

موت کی کشتیوں میں زندگی مت ڈھونڈیں

Related Posts

پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل
تازہ ترین

پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل

ستمبر 21, 2026
وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان

وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

ستمبر 21, 2026
کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری
اوورسیز پاکستانیز

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

ستمبر 20, 2026
سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری، درجنوں ممالک سے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

by Rana Irfan
ستمبر 21, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پرائیویٹ حج سکیم کے پاک حج ایپ کے ذریعے 17 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج...

وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

by Rana Irfan
ستمبر 21, 2026
0

نیویارک (جانب منزل نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81...

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری

by Rana Irfan
ستمبر 20, 2026
0

اونٹاریو (جانب منزل نیوز) کینیڈا نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلباء کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان بنانے...

سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری، درجنوں ممالک سے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری، درجنوں ممالک سے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ

by Rana Irfan
ستمبر 20, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا استثنیٰ...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.